ماہم عامر کی جانب سے نامور اداکار کو بھری محفل میں زوردار تھپڑ مارے جانیکا انکشاف
Ali1234Researcher
ماہم عامر کی جانب سے نامور اداکار کو بھری محفل میں زوردار تھپڑ مارے جانیکا انکشاف
Share
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک مقبول اداکار کو بھرے مجمعے میں تھپڑ مارا تھا۔ محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ سینئر اداکار نے نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پRead more
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک مقبول اداکار کو بھرے مجمعے میں تھپڑ مارا تھا۔
محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
سینئر اداکار نے نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ اس انڈسٹری میں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں تو انہیں یہ انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے اس طرح صرف تنقید کرنے سے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا.
اداکار نے انکشاف کیا کہ اسی انڈسٹری میں اداکارہ ماہم عامر جیسے لوگ بھی موجود ہیں، وہ بچی بہت ذہین ہے، ایک نامور اداکار نے اس سے نامناسب بات کی جس پر اسے ماہم کی طرف سے تھپڑ کھانا پڑا۔
اُنہوں نے کہا ’میں نام نہیں لینا چاہتا لیکن بہت مشہور اداکاروں کو بھی نامناسب حرکتیں کرنے پر بھرے مجمعے میں تھپڑ پڑے‘۔
محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی بات ناگوار گزرتی ہے تو پھر وہ اسے ہنس کے نظر انداز نہیں کرتا بلکہ تھپڑ مار دیتا ہے۔
See lessمحسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی—
محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی—
See less