Ali1234الباحث
اربعین: پاکستانی زائرین پر بذریعہ سڑک ایران، عراق جانے پر پابندی، ’حکومت پہلے بتا دیتی تاکہ ہماری جمع پونجی برباد نہ ہوتی‘
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے علی رضا کے مطابق انھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران ’ایک، ایک پائی جوڑی‘ تھی تاکہ وہ اس سال اربعین پر ’امام حسین کی زیارت کا خواب‘ پورا کر سکیں۔ مگر اتوار کے روز انھیں یہ سُن کر ’گہرا صدمہ‘ پہنچا جب پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ اربعین جانےاقرأ المزيد
صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے علی رضا کے مطابق انھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران ’ایک، ایک پائی جوڑی‘ تھی تاکہ وہ اس سال اربعین پر ’امام حسین کی زیارت کا خواب‘ پورا کر سکیں۔
مگر اتوار کے روز انھیں یہ سُن کر ’گہرا صدمہ‘ پہنچا جب پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ اربعین جانے کے خواہش مند زائرین کو رواں برس بذریعہ سڑک عراق و ایران جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وزارتِ خارجہ، حکومتِ بلوچستان اور سکیورٹی اداروں سے تفصیلی مشاورت کے بعد عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
علی رضا نے بی بی سی اُردو کو بتایا کہ ’اب میں بیگ پیک کیے بیٹھا ہوں اور جب سفر میں دو دن باقی ہیں تو خبر ملی ہے کہ میں عراق نہیں جا سکتا، اور یہ کہ اگر میں جانا چاہتا ہوں تو مجھے مزید تین لاکھ کا بندوبست کرنا ہو گا تاکہ فضائی سفر ممکن ہو سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ زائرین کی حفاظت اور قومی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ زائرین کی حفاظت اور قومی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے