Ali1234الباحث
الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی مقبولیت: برقی توانائی سے چلنے والی سستی گاڑیاں پاکستان کیسے منگوائی جاسکتی ہیں
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
پٹرول کے بجائے بجلی سے چلنے والی ماحول دوست گاڑیوں کی مقبولیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ٹیسلا اور ٹویوٹا جیسی معروف الیکٹرک کار ساز کمپنیوں کے علاوہ بعض چینی کمپنیاں بھی اس صنعت میں قدم رکھ چکی ہیں اور وہ جدید سہولیات والی سستی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی دعویدار ہیں۔ عام پٹرول اور ڈاقرأ المزيد
پٹرول کے بجائے بجلی سے چلنے والی ماحول دوست گاڑیوں کی مقبولیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ٹیسلا اور ٹویوٹا جیسی معروف الیکٹرک کار ساز کمپنیوں کے علاوہ بعض چینی کمپنیاں بھی اس صنعت میں قدم رکھ چکی ہیں اور وہ جدید سہولیات والی سستی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی دعویدار ہیں۔
عام پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والوں کاروں کے مقابلے میں دنیا بھر میں الیکٹرک کاروں کی دستیابی تاحال اس قدر عام نہیں اور چونکہ انھیں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کیا جا رہا ہے اس لیے ان کی قیمتیں بھی کچھ زیادہ ہوسکتی ہے۔
اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو صارفین پاکستان میں ہیں، وہ الیکٹرک کار کیسے منگوا سکتے ہیں اور آیا ان گاڑیوں کی قیمتیں ملک میں دستیاب پٹرول والی گاڑیوں سے کم یا زیادہ ہوں گی۔
انٹرنیٹ پر لوگ ایسی چینی الیکٹرک گاڑیوں کا ذکر کر رہے ہیں جن کی قیمت کم ہے لیکن غیر معمولی شکل و صورت کے باوجود یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔
جون کے اوائل کے دوران امریکہ میں گاڑیوں کے بلاگر جیسن ٹارچنسکی نے یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ آپ چینی ای کامرس ویب سائٹ علی بابا پر ‘دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار’ آرڈر کر سکتے ہیں، جیسا کہ انھوں نے بھی کیا۔
اس چار پہیوں والی گاڑی کا نام چینگ لی ہے۔
انھوں نے یہ الیکٹرک کار چین سے امریکہ اپنے گھر منگوائی اور اپنی ایک ویڈیو میں اس کی ‘ان باکسنگ’ یا رونمائی کی۔
جیسن نے کار کی پیکنگ کھول کر بتایا کہ ‘مجھے لگا تھا یہ پلاسٹک کی بنی ہوگی لیکن یہ تو دھات کی بنی ہے۔’
انھوں نے دکھایا کہ کار کے ساتھ ایک سپیئر ٹائر، سائیڈ مرر اور چارجنگ کا پلگ بھی دیا گیا ہے۔
اس گاڑی میں آگے ایک شخص کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور پیچھے بمشکل دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
مگر اس میں ایل ای ڈی لائٹس، ایئر کنڈیشنر، ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر اور پیچھے دیکھنے والے کیمرے کی موجودگی نے جیسن کو خوب متاثر کیا
علی بابا کی ویب سائٹ پر یہ گاڑیاں فروخت کے لیے موجود ہیں
علی بابا کی ویب سائٹ پر یہ گاڑیاں فروخت کے لیے موجود ہیں






قراءة أقل