Ali1234الباحث
امریش پوری: بالی وڈ کے خطرناک ولن ’موگیمبو‘ جو فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ مشہور ہوئے
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
1987 میں جب شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ ریلیز ہوئی تو اس میں ولن کا کردار ادا کرنے والے امریش پوری نے ہیرو سے زیادہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ ’موگیمبو‘ کو بالی وڈ کی تاریخ میں سنگ میل کردار سمجھا جاتا ہے۔ بالاجی وٹل اپنی کتاب ’پیور ایول: دی بیڈ مین آف بالی وڈ‘ میں لکھتے ہیں کہ ’موگیمبو نےاقرأ المزيد
1987 میں جب شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ ریلیز ہوئی تو اس میں ولن کا کردار ادا کرنے والے امریش پوری نے ہیرو سے زیادہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
’موگیمبو‘ کو بالی وڈ کی تاریخ میں سنگ میل کردار سمجھا جاتا ہے۔
بالاجی وٹل اپنی کتاب ’پیور ایول: دی بیڈ مین آف بالی وڈ‘ میں لکھتے ہیں کہ ’موگیمبو نے اپنی شخصیت میں ولن کی تصویر کشی کی تھی لیکن وہ خواتین کے خلاف تشدد کو ناپسند کرتے تھے۔ ان کا اپنی طرف توجہ مبذول کروانے کا انداز بالکل بچگانہ تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کو ہٹلر کے انداز میں ’ہیل موگیمبو‘ کہنے پر مجبور کرتے۔ سامعین کی نظروں میں شرارت تھی اور وہ موگیمبو کے انداز پر تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے۔‘
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں پیدا ہونے والے امریش پوری نے اپنی ابتدائی تعلیم بی ایم کالج، شملہ سے حاصل کی۔ پچاس کی دہائی میں وہ بمبئی چلے گئے جہاں ان کے دو بھائی مدن پوری اور چمن پوری پہلے ہی فلموں میں کام کر رہے تھے۔ امریش پوری، جو اپنی ٹریڈ مارک ٹوپی، چوڑے کندھوں، لمبے قد اور بھاری آواز کے لیے مشہور ہیں، کو ان کا پہلا موقع انڈین تھیٹر کی مشہور شخصیت الکازی نے دیا۔
امریش پوری اپنی سوانح عمری ’دی ایکٹ آف لائف‘ میں لکھتے ہیں کہ ’الکازی نے مجھے پانچ منٹ کے اندر ایک سکرپٹ دے کر بے پناہ اعتماد سے بھر دیا، میں جانتا تھا کہ جب میں لمبی راہداری کے دوسرے سرے پر ان کی میز کی طرف بڑھ رہا تھا تو وہ مجھے غور سے دیکھ رہے تھے۔‘
’انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا مجھے تھیٹر میں دلچسپی ہے؟ جیسے ہی میں نے ہاں کہا انھوں نے فوراً مجھے ایک سکرپٹ نکال کر دیا اور کہا کہ میں آرتھر ملر کے ڈرامے ’اے ویو فرام دی برج‘ میں مرکزی کردار ادا کروں گا۔
اس کے بعد امریش پوری نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
’موگیمبو‘ کو بالی ووڈ کی تاریخ میں سنگ میل کردار سمجھا جاتا ہے
’موگیمبو‘ کو بالی ووڈ کی تاریخ میں سنگ میل کردار سمجھا جاتا ہے




قراءة أقل