شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
جون 2023 ’عید کے دن کا آغاز کلیجی سے ہوتا ہے اس کے بعد بار بی کیو کی تیاری ہوتی ہے اور یوں پورا ہفتہ یہ تقریبات جاری رہتی ہیں۔۔۔‘ عیدالضحیٰ کے دن اپنے خاص کھانوں کے مینیو اور ہفتہ بھر سے ذیادہ جاری رہنے والی دعوتوں کے حوالے سے ہمیں آگاہ کیا کراچی کی رہائشی زینب کرمانی نے جو نہ صرف خود نت نئے انداز ساقرأ المزيد
’عید کے دن کا آغاز کلیجی سے ہوتا ہے اس کے بعد بار بی کیو کی تیاری ہوتی ہے اور یوں پورا ہفتہ یہ تقریبات جاری رہتی ہیں۔۔۔‘
عیدالضحیٰ کے دن اپنے خاص کھانوں کے مینیو اور ہفتہ بھر سے ذیادہ جاری رہنے والی دعوتوں کے حوالے سے ہمیں آگاہ کیا کراچی کی رہائشی زینب کرمانی نے جو نہ صرف خود نت نئے انداز سے کھانا پکانے میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ عید تہوار کے موقع پر مہمان نوازی میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔
بقرہ عید، بڑی عید، نمکین عید یا پھرعید قربان، بہت سے مختلف ناموں سے پہچانے جانے والے مذہبی تہوارعیدالضحیٰ کا انتظار خاص طور پر کھانے پینے کے شوقین افراد کو تقریباً سارا سال رہتا ہے۔
اس دن قربانی کے ریڈ میٹ (سرخ گوشت) سے مختلف ڈشز سے خاطر تواضع کا رواج عام ہے۔
بڑی عید کے اس خاص تہوار کو منانے کی تیاریوں پر پہلے ہم نے بات کی زینب کرمانی سے جو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہتی ہیں
ہماری جب ان سے ان کے گھر پر ملاقات ہوئی تو ان کے یہاں قربانی کے لیے گائے آ چکی تھی۔
یہی نہیں بلکہ قربانی کے فریضے کو ادا کرنے کی اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے مہمانوں کی بہترین خاطر داری کے لیے بھی عید سے کئی روز قبل تیاری شروع کر دی تھی، جس کے لیے وہ پہلے ہی تمام مسالے اور دیگر لوازمات لے آئی ہیں۔
زینب کرمانی نے بقرہ عید کے دن کے حوالے سے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے بعد سب سے پہلے کلیجی بنتی ہے اور پھر گوشت کی صفائی کا کام ہوتا ہے۔
’جیسے جیسے گوشت آتا ہے اس کے حصے بنائے جاتے ہیں یعنی نہاری کا گوشت الگ، کبابوں کا الگ، پائے الگ۔ پھر ان حصوں کی صفائی ہوتی ہے
ہت سے گھرانوں میں عیدالاضحیٰ پرقربانی کے گوشت سے بنایا گیا بار بی کیو ضرور بنایا جاتا ہے
زینب ایک شیف بھی ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں لہذا ان کے عزیزو اقارب اور دوست احباب ان سے گوشت کی مزیدار ڈشز کی فرمائش کرتے رہتے ہیں اور ان سے بہترین ذائقہ کی توقع بھی رکھتے ہیں۔
’بار بی کیو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ بچے تو اسی وقت ہی فرمائش کرتے ہیں کہ امی گوشت کی میرینیشن کر دیں، رات کو دوستوں کے ساتھ بار بی کیو ہے۔ پھر ون ڈش پارٹیاں ہوتی ہیں۔ یوں سمجھیں کہ یہ سلسلہ تین چار ماہ تک ایسے ہی جاری رہتا ہے
مٹن اور بیف کے استعمال سے جلد اور بال اچھے ہو سکتے ہیں.
مٹن اور بیف کے استعمال سے جلد اور بال اچھے ہو سکتے ہیں.