Ali1234الباحث
مانچسٹرمیں بھارت کی مشکلوں میں اضافہ،زخمی پنت آج بلے بازی کرنے اتریں گے یانہیں، ٹیم کے لیے بڑا سوال
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
ٹیم انڈیانے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اچھی شروعات کی ہے۔ بھارت نے میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں پر 264 رن بنا لیے ہیں۔ تاہم، پہلے دن کے آخری لمحات میں رشبھ پنت کے انجرڈ ہونے نے ٹیم انڈیا کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے مانچسٹرٹیسٹ کے پہلے دن رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہیاقرأ المزيد
ٹیم انڈیانے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اچھی شروعات کی ہے۔ بھارت نے میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں پر 264 رن بنا لیے ہیں۔ تاہم، پہلے دن کے آخری لمحات میں رشبھ پنت کے انجرڈ ہونے نے ٹیم انڈیا کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے
مانچسٹرٹیسٹ کے پہلے دن رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔بڑا سوال یہی ہے کہ کیا انجرڈ پنت دوسرے دن بلے بازی کرنے میدان پر اتریں گے؟اور اگر نہیں توپھر؟اس طرح کے کئی سوالات ٹیم مینجمنٹ اورشائقین کے ذہن و دل میں ہیں۔
حالانکہ ٹیسٹ کے پہلے دن ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 264 رن بنا لیے ہیں ۔ لیکن رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کو جھٹکا لگا ہے جوٹیم کو پریشان کرسکتا ہے۔رشبھ پنت سوھپ شارٹ کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کھیل کے دوسرےدن بیٹنگ کے لیے میدان میں واپس آئیں گے یا نہیں۔
ادھر پہلے دن بھارت چار بلے بازوں کوگنوا چکا ہے۔ ان میں سے سائی سدرشن (61) اور یشسوی جیسوال (58) نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ کے ایل راہل 46 اور شبمن گل 12 رن بنائے۔ رشبھ پنت 37 رن بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بہت سے سابق ہندوستانی کرکٹرز پنت کی چوٹ کو پہلے دن گرنے والی 4 وکٹوں سے بڑا جھٹکا سمجھ رہے ہیں۔ تاہم، کچھ سابق کرکٹرز بھی پنت سے دوبارہ بلے بازی کی توقع کر رہے ہیں۔
ہیمانگ بدانی کو امید ہے کہ رشبھ پنت دوسرے دن واپس آکر بلے بازی کریں گے لیکن اس وقت ان کی حالت تشویشناک ہے۔ سابق تیز گیند باز آر پی سنگھ نے کہا کہ اگر پنت کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے تو وہ بلے بازی کے لیے ضرور آئیں گے۔ ہاں اگر انجری سنگین ہے تو ٹیم انتظامیہ کوئی خطرہ مول نہیں لے گی۔
قراءة أقل