شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
اگر ہاں تو اب کی وجہ بھی جان لیں۔ برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ آخر کیوں ہمارا دماغ ہر جگہ چہروں کو دیکھتا ہے۔ پہلے یہ جان لیں کہ نظروں کے اس دھوکے کو Face pareidolia کہا جاتا ہے۔ اس طبی اصطلاح کا مطلب عام اشیا میں چہروں کو دیکھنا یا روشنی اور سائے میں کسی قسم کا ڈیزاقرأ المزيد
اگر ہاں تو اب کی وجہ بھی جان لیں۔
برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ آخر کیوں ہمارا دماغ ہر جگہ چہروں کو دیکھتا ہے۔
پہلے یہ جان لیں کہ نظروں کے اس دھوکے کو Face pareidolia کہا جاتا ہے۔
اس طبی اصطلاح کا مطلب عام اشیا میں چہروں کو دیکھنا یا روشنی اور سائے میں کسی قسم کا ڈیزائن نظر آنا ہوتا ہے اور متعدد افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔
ماضی میں اسے ذہنی عارضہ سمجھا جاتا تھا مگر یہ خیال غلط ہے۔
اس نئی تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ آخر لوگوں کو اشیا میں چہرے کیوں نظر آتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے 54 افراد کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور انہیں دیگر افراد کی آنکھوں یا چہرے کو دیکھنے کے بعد دیگر اشیا پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب لوگوں کی توجہ کسی حقیقی چہرے سے دیگر اشیا پر منتقل ہوتی ہے تو انہیں اس چیز میں چہرہ نظر آنے لگتا ہے۔.
محققین کے مطابق ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی چہروں اور اشیا کے درمیان توجہ تقسیم ہونے پر آپ کو عام چیزوں میں چہرے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ اس دماغی پراسیس کا سامنا توجہ کے مضبوط ردعمل کے باعث ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل i-Perception میں شائع ہوئے۔
اس سے قبل 2022 میں کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چہرے کے ساتھ ساتھ لوگ عمر، جذبات اور صنف کو بھی چیزوں میں دیکھتے ہیں۔
مگر زیادہ دلچسپ انکشاف یہ ہوا کہ چیزوں پر نظر آنے والے زیادہ تر چہروں کو مردانہ چہرے تصور کیا جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے صنفی تصور کے حوالے سے چونکا دینے والا تعصب ثابت ہوتا ہے اور اس طرح کے زیادہ تر چہروں کو مردانہ قرار دیا جاتا ہے۔
قراءة أقلکیا آپ کو ہر چیز میں چہرہ نظر آتا ہے.
کیا آپ کو ہر چیز میں چہرہ نظر آتا ہے.