Ali1234الباحث
ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری لیکن اب بھی بہت سے سوالات حل طلب: ’فیول کنٹرول سوئچ کس نے بند کیے؟‘
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
ایئر انڈیا طیارے کے احمد آباد میں حادثے کے پورے ایک ماہ بعد اس کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 12 جون کو ہونے والے حادثے میں حکام کے مطابق کم از کم 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور یہ انڈیا میں کئی دہائیوں کے بدترین ہوابازی کے حادثے میں سے ایک ہے۔ اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے انڈین ادارے ایئرکرافٹاقرأ المزيد
ایئر انڈیا طیارے کے احمد آباد میں حادثے کے پورے ایک ماہ بعد اس کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
12 جون کو ہونے والے حادثے میں حکام کے مطابق کم از کم 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور یہ انڈیا میں کئی دہائیوں کے بدترین ہوابازی کے حادثے میں سے ایک ہے۔
اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے انڈین ادارے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ابتدائی رپورٹ میں طیارے کے حادثے کی اصل وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے لیکن ابھی بھی بہت سے سوالات کے جواب طلب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کے دونوں فیول کنٹرول سوئچز، جو انجنوں کو بند کر دیتے ہیں، طیارے کے ٹیک آف کرتے ہی ‘کٹ آف’ پوزیشن میں رکھ دیے گئے تھے۔