شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
جرائم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا ایاز اکبر یوسف زئی 24 جون ، 2025 فوٹو: فائل اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکاقرأ المزيد
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا
اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکار پر ثناء یوسف کو قتل کیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی، ثناء یوسف نے مجھے واپس جانےکو کہا، میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا تھا جو اس نے نہیں لیا۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم نے بیان میں کہا کہ 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے اسے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت غصہ تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جا کر قتل کردیا۔
واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسےگرفتار کرلیا گیا۔