شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو بچاتے ہوئے اسرائیل کے جنگی طیاروں کو ایران پر حملے سے روک دیا۔ صدر ٹرمپ نے اس مقصد کے لیے براہِ راست اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلیفون کر کے سخت انداز میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے فوری طور پر واپس بلا لیے جاقرأ المزيد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو بچاتے ہوئے اسرائیل کے جنگی طیاروں کو ایران پر حملے سے روک دیا۔
صدر ٹرمپ نے اس مقصد کے لیے براہِ راست اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلیفون کر کے سخت انداز میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے فوری طور پر واپس بلا لیے جائیں۔
صدر ٹرمپ، جو نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ ہو رہے تھے، نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران اور اسرائیل دونوں سے ناراض ہیں، مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ “خاص طور پر اسرائیل سے زیادہ ناراض” ہیں۔
ٹرمپ نے کہا: “ہم نے 12 گھنٹے کی مہلت دی تھی، لیکن اسرائیل نے صرف ایک گھنٹے میں اتنے بم گرادیے جتنے میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھے۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد انہوں نے نیتن یاہو کو فون کر کے خبردار کیا، جس کے بعد ایران کے قریب پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کو واپس بلا لیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے، کیونکہ ایسی کسی مداخلت سے خطے میں مزید افراتفری پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ: “ہم چاہتے ہیں دونوں اقوام کو محبت، امن اور خوشحالی حاصل ہو۔ لیکن اگر وہ درست راستے سے ہٹ گئیں تو بہت کچھ کھو بیٹھیں گی۔”
ادھر اطلاعات ہیں کہ صدر ٹرمپ کو ایران-اسرائیل جنگ روکنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر نوبیل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔
قراءة أقل