شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
کراچی : معروف مزاحیہ اداکار احمد بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے آج تک گائے اور بیلوں کے قریب جانے سے بھی خوف آتا ہے۔ ہر سال عید قرباں کے موقع پر گائے بیلوں کے بھاگنے یا ان کے ٹکر مارنے کے واقعات عام طور پر سامنے آتے رہتے ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے عید اسپیشل شو میں اداکاراقرأ المزيد
کراچی : معروف مزاحیہ اداکار احمد بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے آج تک گائے اور بیلوں کے قریب جانے سے بھی خوف آتا ہے۔
ہر سال عید قرباں کے موقع پر گائے بیلوں کے بھاگنے یا ان کے ٹکر مارنے کے واقعات عام طور پر سامنے آتے رہتے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے عید اسپیشل شو میں اداکار احمد بٹ نے اپنے پچپن کا واقعہ سنا کر ناظرین کو حیران کردیا۔
پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ بکرے بیل یا کسی جانور سے ڈرتے ہیں؟ جس کے جواب میں اداکار احمد بٹ نے بتایا کہ جب میں 7 سال کا تھا تو مری کی ایک چھوٹی پہاڑی پر کھڑا تھا کہاس دوران ایک بیل نے پیچھے سے ٹکر مار مجھے پہاڑی سے گرا دیا تھا۔
اس دن سے آج تک میں بیل کو دیکھ کر ڈر جاتا ہوں کیونکہ پہاڑی سے گرنے کے بعد میرا ہونٹ پھٹ گیا تھا بیل کے علاوہ میں گائے سے بھی ڈرتا ہوں اور ایک مرتبہ گھوڑے سے بھی گرچکا ہوں۔
قراءة أقل