شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
یونیورسٹی آف ریڈنگ کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ ناشتے میں اخروٹ کھانے سے پورے دن کے دوران انسان کی دماغی صلاحیتوں میں بہتری آ سکتی ہے۔ اس تحقیق میں 18 سے 30 برس کی عمر کے 32 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ جب تحقیق کے شرکاء نے ایسا ناشتہ کیا جس میں 50 گرام اخروٹ، میوزلی اور دہی شامل تھا تو دیگراقرأ المزيد
یونیورسٹی آف ریڈنگ کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ ناشتے میں اخروٹ کھانے سے پورے دن کے دوران انسان کی دماغی صلاحیتوں میں بہتری آ سکتی ہے۔
اس تحقیق میں 18 سے 30 برس کی عمر کے 32 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
جب تحقیق کے شرکاء نے ایسا ناشتہ کیا جس میں 50 گرام اخروٹ، میوزلی اور دہی شامل تھا تو دیگر افراد کے برعکس ان کی یادداشت اور ردِعمل کے وقت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں نوجوانوں میں اخروٹ کے فوری اثرات کو ایک ہی دن کے دوران جانچا گیا ہے۔
اخروٹ کھانے کے بعد کے اثرات
تحقیق کے دوران شرکاء نے ناشتہ کے بعد چھ گھنٹے تک مختلف ذہنی آزمائشوں میں حصہ لیا جبکہ محققین ان کی دماغی سرگرمی پر نظر رکھتے رہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے اخروٹ کھائے تھے، اُنہوں نے ذہنی طور پر مشکل کاموں کے دوران بہتر نیورل ایفیشینسی (دماغی کارکردگی) کا مظاہرہ کیا۔
خون کے ٹیسٹ سے بھی مثبت تبدیلیاں ظاہر ہوئیں، خاص طور پر گلوکوز اور فیٹی ایسڈز کی سطح میں بہتری آئی جو دونوں دماغی صحت کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔
اخروٹ دماغی صحت کے لیے بہترین کیوں ہیں؟
ماہرین کے مطابق اخروٹ کی منفرد غذائی ساخت انہیں دماغ کے لیے فائدہ مند بناتی ہے۔
ان میں موجود اومیگا تھری الفا لینولینک ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پولی فینولز اور پودوں سے حاصل شدہ پروٹین مل کر ذہنی کارکردگی اور طویل مدتی دماغی صحت کو سہارا دے سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے موجود حیاتیاتی عوامل کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
قراءة أقل