شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
جب عمران خان نے 92 ورلڈ کپ جیتا تو نصرت فتح علی خان بھی آسٹریلیا میں تھے۔ عمران خان کے کرکٹ میچ تھے اور ہمارے قوالی کے شو۔‘ یہ کہنا ہے الیاس حسین کا جو کئی دہائیوں تک ’شہنشاہِ قوالی‘ نصرت فتح علی خان کی قوال پارٹی کا حصہ رہے اور ان کے شاگرد بھی تھے۔ پاکستان میں گذشتہ چند دنوں سے یہ بحث سوشل میڈیا جااقرأ المزيد
جب عمران خان نے 92 ورلڈ کپ جیتا تو نصرت فتح علی خان بھی آسٹریلیا میں تھے۔ عمران خان کے کرکٹ میچ تھے اور ہمارے قوالی کے شو۔‘
یہ کہنا ہے الیاس حسین کا جو کئی دہائیوں تک ’شہنشاہِ قوالی‘ نصرت فتح علی خان کی قوال پارٹی کا حصہ رہے اور ان کے شاگرد بھی تھے۔
پاکستان میں گذشتہ چند دنوں سے یہ بحث سوشل میڈیا جاری ہے کہ آیا نصرت کو بین الاقوامی شہرت دلانے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی کوئی کردار رہا ہے۔
اس کا آغاز اتوار کو ہوا جب عمران خان اسلام آباد میں ایک فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ نوجوانوں کو ’اوریجنل‘ فلم سازی پر نصیحت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں نے شوکت خانم (ہسپتال) بنانا تھا تو میں نصرت فتح علی خان کو اپنے ساتھ انگلینڈ اور امریکہ کے دوروں پر لے جاتا تھا، پاکستانی کمیونٹی سے پیسے اکٹھے کرنے کے لیے۔ کیونکہ میری بڑے بڑے پاپ سٹارز سے واقفیت تھی جیسے مِک جیگر، پیٹر گیبریئل، سٹنگ۔ ان لوگوں کو میں جانتا تھا۔‘
’تو میں نے کئی بار ان کو ڈنرز پر دعوت دی جہاں نصرت فتح علی خان پرفارم کرتے تھے۔ تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سارے ہی نصرت فتح علی کے فینز بن گئے۔‘