Ali1234الباحث
عمران خان کے لیے ملائیشیا کی پروٹان گاڑی کا تحفہ: نئی کمپنیوں کی گاڑیاں پاکستانیوں کی پہلی پسند کیوں نہیں؟
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
،تصویر کا ذریعہTwitter/@PlanComPakistan مضمون کی تفصیل مصنف,عمیر سلیمی عہدہ,بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد 16 دسمبر 2019 ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو تحفے میں دی گئی گاڑی پروٹان ایکس 70 (ایس یو وی) کی پیر کو پاکستان میں رونمائی کی گئی ہے۔ گاڑیاں بنانےاقرأ المزيد
،تصویر کا ذریعہTwitter/@PlanComPakistan
مضمون کی تفصیل
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو تحفے میں دی گئی گاڑی پروٹان ایکس 70 (ایس یو وی) کی پیر کو پاکستان میں رونمائی کی گئی ہے۔
گاڑیاں بنانے والی ملائیشین کمپنی پروٹان نے پاکستان کے مقامی الحاج گروپ کے ساتھ اشتراک سے کراچی کے قریب ایک پلانٹ لگایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2020 میں پاکستان میں گاڑیاں بنانا شروع کر دیں گے۔
تاہم پاکستانیوں میں تین جاپانی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ہنڈا، ٹویوٹا اور سوزوکی پہلے سے مقبول ہیں اور عام طور پر لوگ گاڑی خریدتے وقت ان میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نئی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں میں لوگ دلچسپی لے رہے ہیں لیکن ان پر اعتماد پیدا ہونے اور ملک بھر میں ان کے خریدار بننے میں ابھی وقت لگے گا وہ کہتے ہیں کہ قیمت اور معیار کے ساتھ پاکستان میں گاڑیاں خریدنے والے اس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ یہ استعمال شدہ حالت میں کتنے کی فروخت ہو سکے گی
یہ پہلی بین الاقوامی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نہیں ہے جس نے حالیہ عرصے میں پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل جرمن کمپنی ووکس ویگن اور فرانس کی رینالٹ نے پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے کے اعلان کر رکھے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق 15 نئی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پالیسی اے ڈی پی (2016-2021) کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں فوٹان،الفتائم، ہیونڈائی، ہنتنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں کچھ پرانی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو پاکستان میں ماضی میں کام کر چکی ہیں اور اب ایک نئے سرے سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
عمران خان کے لیے ملائیشیا کی پروٹان گاڑی کا تحفہ
عمران خان کے لیے ملائیشیا کی پروٹان گاڑی کا تحفہ


قراءة أقل