شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
27 سالہ آہان پانڈے انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت چکی پانڈے اور فٹنس کوچ و مصنفہ دیان پانڈے کے بیٹے ہیں۔ چکی پانڈے سینیئر اداکار چنکی پانڈے کے بھائی ہیں، یوں آہان اور اداکارہ اننیا پانڈے کزن ہیں۔ ان کی بہن الانا پانڈے بھی سوشل میڈیا پر ایک مشہور شخصیت ہیں۔ آہان پانڈے نے اوبرائے انٹرنیشنل سکول ممبئاقرأ المزيد
27 سالہ آہان پانڈے انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت چکی پانڈے اور فٹنس کوچ و مصنفہ دیان پانڈے کے بیٹے ہیں۔
چکی پانڈے سینیئر اداکار چنکی پانڈے کے بھائی ہیں، یوں آہان اور اداکارہ اننیا پانڈے کزن ہیں۔ ان کی بہن الانا پانڈے بھی سوشل میڈیا پر ایک مشہور شخصیت ہیں۔
آہان پانڈے نے اوبرائے انٹرنیشنل سکول ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے جس کے بعد یونیورسٹی آف ممبئی سے فنون لطیفہ، فلم اور ٹیلی وژن پروڈکشن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی
اداکاری سے قبل آہان پانڈے نے مختلف فلموں میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ ان کی معاون ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں ’فریکے علی‘، ’راک آن ٹو‘، ’دی ریلوے مین‘ اور ’مردانی ٹو‘ شامل ہیں۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ آہان پانڈے کو دوسرے تخلیقی کاموں سے گہرا شغف ہے۔ وہ موسیقی، ہدایت کاری، ڈانس، فیشن اور ای سپورٹس میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
انیت پاڈا اکتوبر سنہ 2002 میں امرتسر کے ایک مڈل کلاس گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے نوعمری میں ماڈلنگ کا آغاز اشتہارات سے کیا اور دوران تعلیم ماڈلنگ جاری رکھی۔
انیت پاڈا نے دہلی یونیورسٹی کے جیزز اینڈ میری کالج سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی
انیت پاڈا سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلام ونکی‘ میں ایک مختصر کردار ادا کیا جبکہ سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’بگ گرلز ڈانٹ کرائی‘ میں روحی آہوجا کے کردار سے شہرت حاصل کی۔
اسی سال انہوں نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنا پہلا گانا ’معصوم‘ ریلیز کیا۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی سیریل ’یوا سپنوں کا سفر‘ میں انیت کور کے کردار میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
قراءة أقل