Ali1234الباحث
‘لڑکوں کیلئے کہتے ہیں شادی نہیں کی، لڑکیوں کیلئے کہتے ہیں شادی نہیں ہوئی!’ منافقانہ سلوک کیوں؟
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
معروف میزبان و اداکار توثیق حیدر نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے محسوس کی ہے کہ جب مرد شادی نہیں کرتا تو یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کرنے کا انتخاب کیا ہے جب کہ خواتین کے لیے سمجھا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہی ہو نہیں سکی۔ زندگی کے مختلف امور پر اظہار خیال کرتاقرأ المزيد
معروف میزبان و اداکار توثیق حیدر نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے محسوس کی ہے کہ جب مرد شادی نہیں کرتا تو یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کرنے کا انتخاب کیا ہے جب کہ خواتین کے لیے سمجھا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہی ہو نہیں سکی۔
زندگی کے مختلف امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور معاشرے کے منافقانہ معیار کو اُجاگر کرتے ہوئے توثیق حیدر نے کہا کہ خواتین کے لیے کہا جاتا ہے ان کی شادی نہیں ہوئی، مردوں کے لیے الفاظ کا چناؤ ہوتا ہے کہ انھوں نے شادی نہیں کی۔
توثیق حیدر نے سوال کیا آج تک کسی نے مجھ سے میرا دکھ پوچھا ہے؟ کیا پتہ میری شادی نہیں ہوئی ہو، اسی طرح ممکن ہے خواتین نے اپنی مرضی سے نہ کی ہو لیکن اسے بیچاری بنا دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر نکلنے کے ڈر سے شادی نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی اس وقت اور اس شخص سے کرنی چاہیے جس سے مل کے لگے کہ اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔
معروف میزبان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے وقت میں شادی کےلیے کسی کو ڈھونڈا لیکن میری ان سے شادی نہیں ہوئی بعدازاں میں نے کیرئیر پر اپنی توجہ مرکوز کردی۔
قراءة أقل