شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
افریقی ملک روانڈا میں ڈیڑھ سو ملکوں نے عالمی تپش میں اضافہ روکنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس وقت اوسط عالمی درجۂ حرارت 15 ڈگری سیلسیئس ہے، لیکن ارضیاتی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں اس میں کمی بیشی ہوتی رہی ہے۔ تاہم ماضی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مقابلے پر درجۂ حرارت میں ہونے والی ماقرأ المزيد
افریقی ملک روانڈا میں ڈیڑھ سو ملکوں نے عالمی تپش میں اضافہ روکنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس وقت اوسط عالمی درجۂ حرارت 15 ڈگری سیلسیئس ہے، لیکن ارضیاتی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں اس میں کمی بیشی ہوتی رہی ہے۔
تاہم ماضی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مقابلے پر درجۂ حرارت میں ہونے والی موجودہ تبدیلی بہت تیزی سے رونما ہو رہی ہے۔ سائنس دانوں کو تشویش ہے کہ انسانوں کے ہاتھوں کی جانے والی اس برق رفتار تبدیلی سے مستقبل میں زمین کے موسم پر شدید اثرات مرتب ہوں گے گرین ہاؤس اثر اس قدرتی عمل کو کہا جاتا ہے جس کی مدد سے زمین سورج سے حاصل شدہ توانائی کو مقید کر لیتی ہے۔ سورج سے آنے والی حرارت روشنی کی شکل میں زمین کی سطح سے ٹکرانے کے بعد منعکس ہو کر واپس خلا میں بکھر جاتی ہے، تاہم کرۂ ہوائی میں موجود گیسیں اس حرارت کے کچھ حصے کو جذب کر لیتی ہیں، جس سے کرۂ ہوائی کا نچلا حصہ اور زمین کی سطح دونوں گرم ہو جاتے ہیں اگر یہ عمل نہ ہوتا تو اس وقت زمین 30 درجہ زیادہ ٹھنڈی ہوتی، اور اس پر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو جاتا۔
عالمی تپش سے طوفانوں اور سیلابوں کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا
عالمی تپش سے طوفانوں اور سیلابوں کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا