شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
مرغی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے چیئرمین سلمان منیر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ کہ چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اس کاروبار میں لاگت کا بڑھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاگت بہت بڑھ گئی ہے اور ایسی صورت میں ممکن نہیں کہ سستی مرغی بیچی جائے۔ انھوں نے باقرأ المزيد
مرغی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے چیئرمین سلمان منیر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ کہ چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اس کاروبار میں لاگت کا بڑھنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لاگت بہت بڑھ گئی ہے اور ایسی صورت میں ممکن نہیں کہ سستی مرغی بیچی جائے۔
انھوں نے بتایا کہ مرغی فیڈ کی پچاس کلو بوری جو کچھ عرصہ قبل 1500 سے 1800روپے تک دستیاب تھی اب اس کی قیمت چار ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح دیگر لاگتی اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ ڈیزل، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں جس کا مجموعی اثر چکن کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نمودار ہو رہا ہے۔
چکن کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں سلمان منیر نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عید سے پہلے اور عید کے دنوں میں طلب تو بڑھ گئی تاہم سپلائی معمول کے مطابق ہی تھی
انھوں نے بتایا کہ پیداوار میں اضافہ نہیں ہوا کیونکہ بہت سارے فارم بند ہوئے ہیں جس کہ وجہ یہ تھی کہ یہ فارم بڑھتی ہوئی لاگت کو برداشت کرنے سے قاصر تھے۔