Ali1234الباحث
پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات: کیا واقعی معاملات ’مائنس عمران خان‘ تک پہنچ چکے ہیں؟
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات کی خبریں گذشتہ کئی عرصے سے گردش کر رہی ہیں اور قائدین کی ایک دوسرے پر تنقید اور اب علیمہ خان کا ’مائنس عمران خان‘ کے حوالے سے بیان ان خبروں کو تقویت دے رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کی بہن علیمہ خان کااقرأ المزيد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات کی خبریں گذشتہ کئی عرصے سے گردش کر رہی ہیں اور قائدین کی ایک دوسرے پر تنقید اور اب علیمہ خان کا ’مائنس عمران خان‘ کے حوالے سے بیان ان خبروں کو تقویت دے رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اب (عمران خان) مائنس ہی ہو گئے ہیں۔‘
ایک اور صحافی نے انھیں بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبائی بجٹ عمران خان کی اجازت کے بغیر ہی منظور کر لیا گیا اور اراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں کہ وہ علی امین گنڈاپور کو نہ نہیں کہہ سکتے۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ’اگر بوجھ نہیں اُٹھا سکتے تو گھر چلے جائیں۔‘
علیمہ خان کی اس گفتگو کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ امین گنڈاپور کا بھی ایک ویڈیو پیغام منظرِ عام پر آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’مائنس عمران خان اس وقت ہی ہو گا جب ہم زندہ نہیں ہوں گے


