شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز کے درمیان ایک منفرد شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں عام استعمال کے لیے بنائے گئے اے آئی سسٹمز آمنے سامنے آئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ایونٹ گوگل کی ملکیت والے پلیٹ فارم ’کیگل‘ پر تین روز تک جاری رہا جس میاقرأ المزيد
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز کے درمیان ایک منفرد شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں عام استعمال کے لیے بنائے گئے اے آئی سسٹمز آمنے سامنے آئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ایونٹ گوگل کی ملکیت والے پلیٹ فارم ’کیگل‘ پر تین روز تک جاری رہا جس میں اینتھروپِک، گوگل، اوپن اے آئی، ایکس اے آئی اور چینی کمپنیوں ڈیپ سیک اور مون شاٹ اے آئی کے 8 ماڈلز نے حصہ لیا۔
فیصلہ کن مقابلے میں اوپن اے آئی کے او 3 ماڈل نے ایکس اے آئی کے گروک 4 کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا۔
تیسری پوزیشن گوگل کے جیمینائی ماڈل کے حصے میں آئی جس نے پلے آف میچ میں اوپن اے آئی کے دوسرے ماڈل کو ہرا دیا۔
اگرچہ ان اے آئی ماڈلز نے شطرنج میں خاصی صلاحیت دکھائی، مگر وہ اب بھی اس کھیل کے باریک پہلو سیکھ رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک گروک 4 کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا مگر فائنل میں اس کی کارکردگی اچانک گر گئی اور وہ بار بار بڑی غلطیاں کرتے ہوئے اپنی ملکہ (کوئین) بھی کھو بیٹھا۔
شطرنج کے گرینڈ ماسٹر ہیکارو ناکامورا نے اپنے تبصرے میں کہا کہ گروک نے بہت غلطیاں کیں مگر اوپن اے آئی نے ایسا نہیں کیا۔
شطرنج طویل عرصے سے کمپیوٹرز کی ذہانت ناپنے کا پیمانہ رہی ہے، مگر اس مقابلے کا مقصد عام استعمال کے اے آئی ماڈلز کی حکمتِ عملی اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا
قراءة أقلشطرنج کے گرینڈ ماسٹر ہیکارو ناکامورا نے اپنے تبصرے میں کہا کہ گروک نے بہت غلطیاں کیں مگر اوپن اے آئی نے ایسا نہیں کیا
شطرنج کے گرینڈ ماسٹر ہیکارو ناکامورا نے اپنے تبصرے میں کہا کہ گروک نے بہت غلطیاں کیں مگر اوپن اے آئی نے ایسا نہیں کیا