شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
پاکستان کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی حالیہ فلم لو گرو کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد عوام کیلئے ٹکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ہمایوں سعید نے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل، محاقرأ المزيد
پاکستان کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی حالیہ فلم لو گرو کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد عوام کیلئے ٹکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ہمایوں سعید نے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔
ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل، محدود سینما اسکرینز اور مہنگی ٹکٹوں کے باعث عوام کی رسائی میں حائل رکاوٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک چیلنج ہے کیونکہ سرمایہ کاری زیادہ اور ریٹرن غیر یقینی ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لو گرو کی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں انہیں بے چینی لاحق تھی، جس کے باعث وہ گھر تک محدود ہوگئے تھے۔ تاہم فلم کی کامیابی نے انہیں اعتماد دیا کہ وہ عوام کے درمیان آئیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر فلم کا باکس آفس بزنس اسی طرح جاری رہا تو وہ اپنے عام مداحوں کیلئے ٹکٹ آدھی قیمت پر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ زیادہ لوگ سینما کا رخ کرسکیں۔
قراءة أقل