Ali1234الباحث
2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟
شارك
هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.
برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.
سدھو موسے والا کی ٹیم کی جانب سے 14 جولائی کو ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ’سائنڈ ٹو گاڈ، ورلڈ ٹور-2026‘ لکھا تھا۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ تین سال قبل قتل ہوجانے والے سدھو موسے والا کا ورلڈ ٹور 2026 میں ہوگا۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ مقام یا شیڈول شیئر نہیں کیا گیا ہے۔ مختلف میڈیا ہاؤسز ساقرأ المزيد
سدھو موسے والا کی ٹیم کی جانب سے 14 جولائی کو ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ’سائنڈ ٹو گاڈ، ورلڈ ٹور-2026‘ لکھا تھا۔
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ تین سال قبل قتل ہوجانے والے سدھو موسے والا کا ورلڈ ٹور 2026 میں ہوگا۔
تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ مقام یا شیڈول شیئر نہیں کیا گیا ہے۔ مختلف میڈیا ہاؤسز سے بات چیت میں سدھو موسے والا کی ٹیم نے بتایا کہ فی الحال تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس ٹور کے بارے میں تمام معلومات صرف سدھو موسے والا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ہی مداحوں سے شیئر کی جائیں گی۔ لیکن 29 مئی سنہ 2022 کو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے اب تک ان کے 11 گانے ریلیز ہو چکے ہیں
سدھو موسے والا کے مداح اس خبر کو لے کر پرجوش بھی ہیں اور حیران بھی کہ جو شخص اس دنیا میں موجود ہی نہیں، اس کا ورلڈ ٹور آخر کیسے ممکن ہے؟
موسے والا کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویب سائٹ ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کے مطابق یہ ایک ’ہولوگرام شو‘ ہوگا۔
ویب سائٹ پر شیئر کی گئی معلومات میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ ان کا پہلا ہولوگرام ٹور ہوگا، جو موسے والا کو خراجِ عقیدت ہوگا، جس میں ٹیکنالوجی اور جذبات کا امتزاج نظر آئے گا۔ دنیا بھر میں موجود ان کے مداح ایک بار پھر ان کی توانائی، آواز اور موجودگی کو صرف ایک یاد کے طور پر نہیں بلکہ حقیقت کی طرح محسوس کر سکیں گے۔
اعلان کے مطابق یہ پروگرام ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ پیش کیا جائے گا
اعلان کے مطابق یہ پروگرام ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ پیش کیا جائے گا