پاک فوج کے بیڑے میں شامل ہونے والا جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر متعدد جنگی خصوصیات کا حامل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹراقرأ المزيد
پاک فوج کے بیڑے میں شامل ہونے والا جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر متعدد جنگی خصوصیات کا حامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی خصوصیات
چین کے تیار کردہ جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاک آرمی ایوی ایشن کے ٹرائل کے نتیجے میں چین نے زی 10 ہیلی کاپٹر پر ستمبر 2018 میں کچھ اپ گریڈز کے بعد Z-10ME ہیلی کاپٹر ایکسپورٹ ورژن کے طور پر متعارف کرایا۔
اس ہیلی کاپٹر میں نئے ملی میٹر ویو ریڈار، نئے ویپنز اور پروڈکشن کے علاوہ الیکٹرانک تبدیلیاں کی گئیں۔
Z-10ME کی کینن ماؤنٹک لوکیشن اور کیلیبر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ کینن کی بم وے کو پائلٹ کی ریئر سائیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے ہیلی کاپٹر کی سینٹر آف گریویٹی کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملی۔
Z-10ME کے 6 ایکسٹرنل ہاٹ پوائنٹس پر مختلف اقسام کے ائیر ٹو گراؤنڈ اور ائیر ٹو ائیر ویپن لگائے گئے ہیں، اس ہیلی کاپٹر پر 3 ٹن تک ویپن یا وار ہیڈ لے جایا جا سکتا ہے۔
Z-10ME کو کیا چیز دوسروں سے ممتاز بناتی ہے؟
Z-10ME کو جو تین چیزیں دیگر مد مقابل ہیلی کاپٹرز سے ممتاز کرتی ہیں ان میں چھوٹے کروز میزائل، CM501XA سب سے اہم ہے، اس میزائل کو ناصرف جاسوسی بلکہ اسٹرائیک مشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ ویپن افواج کو آپریشنل لچک فراہم کرتا ہے، اس کروز میزائل پر ایکس شیپ ریڈار موجود ہے جو کہ اس کی نقل و حرکت کی قابلیت کو بہتر بناتی ہے
اس میزائل کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ جنگ کے دوران حساس نوعیت کے ایسے اہداف جن کو جلد نشانہ بنانا ضروری ہو ان کو ٹارگٹ کرنے یا پھر ریموٹ جیسا کہ میزائل لانچ وہیکلز اور ٹیکس کی معلومات ڈیٹا لنکس کے ذریعے پہنچا سکتا ہے، اس میزائل کا Z-10ME پر استعمال ہیلی کاپٹر کی فضائی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔
ایس ڈبلیو 6 میزائل
ایس ڈبلیو 6 چھوٹے سائز کے جاسوسی اور بغیر پائلٹ وہیکل ہے جسے ہیلی کاپٹر پر بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، ہیلی کاپٹر سے لانچ کے بعد یہ یو اے وی آپریشن مشن انفرادی طور پر انجام دے سکتی ہے
قراءة أقل
سلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔ اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتااقرأ المزيد
سلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔
اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔
اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید (RENEWAL) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔
مطلبوبہ دستاویزات:
اسمارٹ شناختی کارڈ
اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں
پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں
دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کروائیں
تیسرا مرحلہ: اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں
چوتھا مرحلہ: ڈیٹا انٹری کے بعد آفس انچارج درخواست کی منظوری دے گا۔ اگر آفس انچارج ضرورت محسوس کرے تو درخواست ہندہ سے اس کے خاندان کے بارے میں کچھ سوالات کر سکتا ہے جس کے ٹھیک جوابات دینا لازمی ہے
پانچواں مرحلہ: درخواست منطور ہونے پر آپ کے دیے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام موصول ہوگا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں
شناختی کارڈ کی تجدید کی فیس:
ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے ہے اور ڈلیوری 7 دن میں ہوگی، ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے اور ڈلیوری 15 دن میں جبکہ نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے ہے اور ڈلیوری 30 دن کے اندر ہوگی۔
اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا دفتر سے شناختی کارڈ وصول کریں
قراءة أقل