پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام 15 اگست کو ہو جائے گا تاہم والدین انتظار کر رہے ہیں کہ صوبائی حکومت چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرتی ہے یا نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 15 اگست 2025 کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگراقرأ المزيد
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام 15 اگست کو ہو جائے گا تاہم والدین انتظار کر رہے ہیں کہ صوبائی حکومت چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرتی ہے یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 15 اگست 2025 کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم اگست سے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
15 اگست کو اسکولوں میں کم حاضری متوقع ہے اور اگر موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع نہ کی گئی تو ویک اینڈ کے بعد 18 اگست کو باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
تاہم صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے کسی ارادے کا اعلان نہیں کیا کیونکہ فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
اسکولوں کے اوقات کار (سنگل شفٹ)
پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں کیلیے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
اسکولوں کے اوقات کار (ڈبل شفٹ)
صبح کی شفٹ (پیر سے جمعرات) صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک
صبح کی شفٹ (جمعہ) صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک
شام کی شفٹ (پیر سے جمعرات) دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک
شام کی شفٹ (جمعہ) دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک
قراءة أقل
اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کاقرأ المزيد
اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے!
تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ اس انکشاف نے عوام کو شدید حیران ہی نہیں بلکہ ششدر کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام نے جہاں افسوس کا اظہار کیا، وہیں طنز و مزاح کا دروازہ بھی کھول دیا.
گدھوں کے گوشت کی خبر پر ردعمل میں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے۔ کچھ دلچسپ تبصرے پڑھیے: ایک صارف نے لکھا ’’مبارک ہو، اب اسلام آباد بھی لاہور بن چکا ہے!‘‘، ایک اور کمنٹ میں کہا گیا ’’اب لاہور والوں کو کچھ مت کہنا، اسلام آباد نے بھی گدھا گوشت کھا لیا‘‘، جبکہ ایک تیسرے صارف نے شاندار ترکیب پیش کی کہ ’’اسلام آباد والوں کےلیے نئی ڈش: گدھا شنواری تیار کریں!‘‘
جب سے پاکستان میں اس غیر معمولی گوشت‘‘ کا کاروبار بے نقاب ہوا ہے، عوام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کوشک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ لاہور کی طرح اب اسلام آباد بھی اس مذاق کا حصہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کردیا ہے کہ ’’ہوٹلوں میں نہ پوچھو کون سا گوشت ہے، پوچھو کہ کیا گوشت گدھے کا تو نہیں ہے؟‘‘
اس خبر نے جہاں لوگوں کو تشویش میں مبتلا کیا، وہیں طنز و مزاح کا نیا در کھول دیا ہے۔ عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہوٹلوں میں دیسی کھانے کے ساتھ گوشت بھی دیسی ہے یا کسی اور نسل کا؟
اگر آپ اسلام آباد کے کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جارہے ہیں، تو ہوسکتا ہے کہ آپ کی پلیٹ میں ’’خالص گدھا گوشت‘‘ ہو… یا پھر کم از کم سوشل میڈیا پر یہی سمجھا جائے!