کراچی(نیوز ڈیسک)ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے انکشاف کیا کہ ہانیہ عامر سے ان کی دوستی اب بھی برقرار ہے، تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ اب سوشل میڈیا پر ساتھ نظر نہیں آتے۔
عاشر وجاہت نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اور اگر وہ درست بنیاد پر ہو تو وہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی دوستی اب بھی قائم ہے، لیکن اب وہ خود ہی ان سے کچھ فاصلے پر رہتے ہیں۔
ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام کے لیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز—فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگری کلچر گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صوبے بھر سے 2 ہزار ایگری کلچر گریجویٹس کو شامل کیا جائے گا جنہیاقرأ المزيد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگری کلچر گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صوبے بھر سے 2 ہزار ایگری کلچر گریجویٹس کو شامل کیا جائے گا جنہیں ہر ماہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام کے لیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے
قراءة أقل