ٹیم انڈیانے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اچھی شروعات کی ہے۔ بھارت نے میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں پر 264 رن بنا لیے ہیں۔ تاہم، پہلے دن کے آخری لمحات میں رشبھ پنت کے انجرڈ ہونے نے ٹیم انڈیا کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے مانچسٹرٹیسٹ کے پہلے دن رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہیاقرأ المزيد
ٹیم انڈیانے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اچھی شروعات کی ہے۔ بھارت نے میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں پر 264 رن بنا لیے ہیں۔ تاہم، پہلے دن کے آخری لمحات میں رشبھ پنت کے انجرڈ ہونے نے ٹیم انڈیا کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے
مانچسٹرٹیسٹ کے پہلے دن رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔بڑا سوال یہی ہے کہ کیا انجرڈ پنت دوسرے دن بلے بازی کرنے میدان پر اتریں گے؟اور اگر نہیں توپھر؟اس طرح کے کئی سوالات ٹیم مینجمنٹ اورشائقین کے ذہن و دل میں ہیں۔
حالانکہ ٹیسٹ کے پہلے دن ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 264 رن بنا لیے ہیں ۔ لیکن رشبھ پنت کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کو جھٹکا لگا ہے جوٹیم کو پریشان کرسکتا ہے۔رشبھ پنت سوھپ شارٹ کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کھیل کے دوسرےدن بیٹنگ کے لیے میدان میں واپس آئیں گے یا نہیں۔
ادھر پہلے دن بھارت چار بلے بازوں کوگنوا چکا ہے۔ ان میں سے سائی سدرشن (61) اور یشسوی جیسوال (58) نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ کے ایل راہل 46 اور شبمن گل 12 رن بنائے۔ رشبھ پنت 37 رن بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بہت سے سابق ہندوستانی کرکٹرز پنت کی چوٹ کو پہلے دن گرنے والی 4 وکٹوں سے بڑا جھٹکا سمجھ رہے ہیں۔ تاہم، کچھ سابق کرکٹرز بھی پنت سے دوبارہ بلے بازی کی توقع کر رہے ہیں۔
ہیمانگ بدانی کو امید ہے کہ رشبھ پنت دوسرے دن واپس آکر بلے بازی کریں گے لیکن اس وقت ان کی حالت تشویشناک ہے۔ سابق تیز گیند باز آر پی سنگھ نے کہا کہ اگر پنت کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے تو وہ بلے بازی کے لیے ضرور آئیں گے۔ ہاں اگر انجری سنگین ہے تو ٹیم انتظامیہ کوئی خطرہ مول نہیں لے گی۔
قراءة أقل
مانسون کے دنوں میں 27 ڈگری سیلسیس کو ایک آرام دہ اور موزوں درجہ حرارت سمجھا جاتا ہے۔ اس موسم میں اگر آپ بھی اے سی کو اس درجہ پر چلاتے ہیں تو اس کے فائدے ہیں ارش کے باوجود گرمی اور مرطوب ماحول کی وجہ سے لوگ اکثر پریشان رہتے ہیں۔ ایسی چپچپی اور مرطوب گرمی سے نجات پانے کے لیے اکثر لوگ اے سی کا سہارا لیاقرأ المزيد
مانسون کے دنوں میں 27 ڈگری سیلسیس کو ایک آرام دہ اور موزوں درجہ حرارت سمجھا جاتا ہے۔ اس موسم میں اگر آپ بھی اے سی کو اس درجہ پر چلاتے ہیں تو اس کے فائدے ہیں ارش کے باوجود گرمی اور مرطوب ماحول کی وجہ سے لوگ اکثر پریشان رہتے ہیں۔ ایسی چپچپی اور مرطوب گرمی سے نجات پانے کے لیے اکثر لوگ اے سی کا سہارا لیتے ہیں۔ عام طور پر، گھر کو جلدی اور مؤثر طریقے سے ٹھنڈا کرنے کے لیے اے سی کو 22 یا 24 ڈگری سیلسیس پر سیٹ کیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ مسلسل ایک ماہ تک اے سی کو اسی کم درجہ حرارت پر چلائیں تو بجلی کے بل میں اتنا اضافہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی نیندیں اُڑ سکتی ہیں؟ تو سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسا طریقہ موجود ہے جس سے گھر ٹھنڈا رہے اور بجلی کا بل بھی کم آئے؟
اس کا جواب ہاں ہے۔ یہ طریقہ نہایت آسان ہے ۔ بس اپنے اے سی کا درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس پر سیٹ کردیں۔ ماہرین کے مطابق مانسون جیسے موسم میں اے سی کا استعمال عموماً 26 سے 27 ڈگری کے درمیان کرنا بہتر ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 27 ڈگری کو کیوں بہترین سمجھا جاتا ہے۔
بجلی کی بچت : 27 ڈگری پر اے سی چلانے سے بجلی کی کھپت 22 یا 24 ڈگری کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کا بجلی کا بل نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔
ماحول دوست : کم بجلی کی کھپت کا مطلب کم کاربن کا اخراج ہے۔ اس طرح آپ نہ صرف اپنے اخراجات کم کرتے ہیں بلکہ ماحول کی آلودگی کو بھی کم کرتے ہیں ۔
صحت کے لیے مفید : بہت زیادہ ٹھنڈا ماحول صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ 22 ڈگری پر اے سی چلانے سے کمرے کا درجہ حرارت بہت جلد گرتا ہے، جو جسم کے درجہ حرارت کو بھی کم کر دیتا ہے اور اس سے قوت مدافعت کمزور ہو سکتی ہے، بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جبکہ 27 ڈگری پر اے سی چلانے سے کمرہ نہ زیادہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ زیادہ گرم، جو آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے۔