2 روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ میں سیلاب میں بہہ گئی تھی/ فائل فوٹو بابو سر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد کا کہنا ہے کہ پانی کا ریلا آیا تو ہم نے پہاڑکے نیچے چھپنے کی کوشش کی تھی اور والاقرأ المزيد
بابو سر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد کا کہنا ہے کہ پانی کا ریلا آیا تو ہم نے پہاڑکے نیچے چھپنے کی کوشش کی تھی اور والد نے ریلے میں بہنے والی چچی مشعال فاطمہ اور عبد الہادی کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی تھی۔
چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا جو تاحال لاپتا ہے۔
اس حوالے سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹےعاصم فہد نے بتایا کہ سیلابی ریلا آیا تو ہم نے پہاڑکے نیچے چھپنے کی کوشش کی، لیکن جب چچی مشعال اورعبدالہادی ریلے میں بہے تو والد نے دونوں کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران فیملی ممبر ڈاکٹر حفیظ اللہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں2 روز سے بجلی نہیں ہے جس کے باعث برف کے بلاک رکھ کرلاشوں کو محفوظ رکھا جا رہا ہے، حکومت لاشوں کو لودھراں پہنچانے کے لیے انتظامات کرے تاکہ تدفین کے انتظامات کیے جا سکیں
قراءة أقل
مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22 جولائی تک 242 افراد جاں بحق اور 598 زخمی ہوئے ہیں: سینیٹر شیری رحمان/ فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوااقرأ المزيد
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بابوسر سے بہنے والے 15 افرادتاحال لاپتہ، مزید بارشوں کا امکان، سیاحوں کو گلگت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں 232 مرد، 168خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 854 گھر گرے اور 208 مویشی ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں
قراءة أقل