اسلام آباد : نمائندہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کے بلز زیادہ آنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں گیس لوڈشیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔
رکن کمیٹی صوفیہ سعیدشاہ نے بتایا کہ کراچی میں رات سوا 9 بجے سے گیس جاناشروع ہوجاتی ہے، رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے بھی شکوہ کیا ہمارے گھروں میں 9 بجے گیس چلی جاتی ہے۔
نمائندہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ رات 10بجے سے 5بجے تک ہوتی ہے ، سوا 9 بجے گیس بند کرنا شروع کیا جاتاہے 10بجے تک مکمل کی جاتی ہے۔
رکن کمیٹی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا گیس کے بلز اتنے زیادہ کیوں آتے ہیں ، جس پر نمائندہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ گیس چوری بھی ہوتی ہے لیک بھی ہوتی ہے ، گیس بعض اوقات میٹر سے آگے لیک ہوتی ہے تو بل زیادہ آتا ہے، گیس چوری بھی ہوتی ہے جس کے لائن لاسزبھی پڑتے ہیں۔
رکن کمیٹی قمر اسلام نے سوال کیا کہ سلیب کیا اووربلنگ کی وجہ نہیں بنتے؟ نمائندہ سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ جب میٹر ریڈنگ بروقت نہیں ہوگی توسلیب تبدیل ہوگا ریٹ بڑھ جائے گا ، میٹر ریڈنگ کی تصویر بل پر تاریخ کیساتھ شائع کی جاتی ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، اداکارہ حمیرا اصغر اپنی موت سے قبل کراچی میں ایک فلیٹ میں سات سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔ پڑوسیوں اور مالک مکان نے بتایا ہے کہ وہ زیادہ میل جول نہیں رکھتی تھیں اور ان کی آمد و رفت بھی کم تھی۔ ان تفصیلات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ تنہائی کا شکار رہی ہوں گی۔ حال ہی میں ان کی المنااقرأ المزيد
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، اداکارہ حمیرا اصغر اپنی موت سے قبل کراچی میں ایک فلیٹ میں سات سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔ پڑوسیوں اور مالک مکان نے بتایا ہے کہ وہ زیادہ میل جول نہیں رکھتی تھیں اور ان کی آمد و رفت بھی کم تھی۔
قراءة أقلان تفصیلات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ تنہائی کا شکار رہی ہوں گی۔ حال ہی میں ان کی المناک موت کے بعد، شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے ذہنی صحت اور تنہائی کے موضوع پر بات کی ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ حمیرا اصغر کی صورتحال ممکنہ طور پر ان معاملات سے جڑی ہو سکتی ہے۔
تاہم، ان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔