آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
Ali1234Researcher
آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
Share
پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنیچر کی علی الصبح انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یاد رہے گذشتہ رات صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی تھیں۔ اس کے کچھ دیر بعد پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاRead more
پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنیچر کی علی الصبح انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ رات صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی تھیں۔ اس کے کچھ دیر بعد پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے فضائی حملوں کے دوران فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اُن کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔
یہ اطلاع دیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد انھوں نے ’جوابی آپریشن بنیان مرصوص‘ کے آغاز کا اعلان کیا
پاکستان میں کئی سوشل میڈیا صارفین انڈیا کے خلاف جوابی آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ رکھنے کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہترین نام قرار دے رہے ہیں.
پاکستان میں کئی سوشل میڈیا صارفین انڈیا کے خلاف جوابی آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ رکھنے کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہترین نام قرار دے رہے ہیں.