گرم موسم میں انڈے کھانا نقصان دہ تو نہیں؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اس بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے / فائل فوٹو اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔ انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ مگر ایک خیال اکثر سامنے آتا ہے کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہRead more
اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔
انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
مگر ایک خیال اکثر سامنے آتا ہے کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے جس سے جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مگر کیا یہ بات واقعی درست ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق یہ خیال غلط ہے اور ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے ثابت ہوتا ہو کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے.
کچھ غذاؤں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور کچھ غذائیں گرم تاثیر والی ہوتی ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مخصوص غذاؤں کو مخصوص موسم میں ہی کھایا جائے۔
اس حوالے سے سب سے اہم اصول یہ ہے کہ ہر غذا کو اعتدال میں رہ کر کھانا ضروری ہے اور بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
۔
See less