تسجيل دخول تسجيل دخول

تواصل مع جوجل
أو استخدم

هل نسيت كلمة المرور؟

لا تملك عضوية، ‫تسجيل جديد من هنا

نسيت كلمة المرور نسيت كلمة المرور

هل نسيت كلمة المرور؟ الرجاء إدخال بريدك الإلكتروني، وسوف تصلك رسالة عليه حتى تستطيع عمل كلمة مرور جديدة.

هل لديك عضوية؟ تسجيل دخول الآن

‫‫‫عفوًا، ليس لديك صلاحيات لإضافة سؤال, يجب تسجيل الدخول لتستطيع إضافة سؤال.

تواصل مع جوجل
أو استخدم

هل نسيت كلمة المرور؟

تحتاج إلى عضوية، ‫تسجيل جديد من هنا

‫‫‫عفوًا، ليس لديك صلاحيات لإضافة سؤال, يجب تسجيل الدخول لتستطيع إضافة سؤال.

تواصل مع جوجل
أو استخدم

هل نسيت كلمة المرور؟

تحتاج إلى عضوية، ‫تسجيل جديد من هنا

برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن السؤال.

برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن الإجابة.

برجاء توضيح أسباب شعورك أنك بحاجة للإبلاغ عن المستخدم.

تسجيل دخولتسجيل

Nuq4

Nuq4 اللوجو Nuq4 اللوجو
بحث
أسأل سؤال

قائمة الموبيل

غلق
أسأل سؤال
  • Nuq4 المحل
  • تصبح عضوا

Ali1234

الباحث
اسأل Ali1234
0 ‫متابع
1ألف سؤال
  • عن
  • الأسئلة
  • إجابات
  • أفضل الإجابات
  • المفضلة
  • المجموعات
  • انضم إلى المجموعات

Nuq4 الاحدث الأسئلة

  • 0
Ali1234الباحث

اسکوئیڈ گیم اسٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 11:10 pm

    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔  جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ عدالت نے جھوٹے ہراسا‫اقرأ المزيد

    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ 

    جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔

    عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔

    جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

    عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی ساخت کو نقصان پہنچانے، جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ معروف اداکار گونگ یو نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز اسکوئیڈ گیم کے اداکار ہیں جن کیخلاف اس 40 سالہ خاتون کی جانب سے 2020 اور 2020 میں مخلتف مواقع پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی پوسٹ کی گئی تھیں۔

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

شادی کیوں نہیں کی ؟ توثیق حیدر نے پہلی بار وجہ بتادی

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 11:07 pm

    معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ "بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟" اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا‫اقرأ المزيد

    معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ “بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟”

    اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا نہیں نعمت ہوتے ہیں۔ بچوں کو انشورنس نہ سمجھیں جو بڑھاپے میں کام آئے گا۔

    توثیق حیدر نے مزید کہا کہ ایسے کئی افراد کو جانتے ہیں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خاندان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہیں۔

    شادی نہ کرنے سے متعلق توثیق حیدر نے کہا کہ جوانی میں ایک بار کسی کے ساتھ جذباتی تعلق قائم ہوا تھا لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔

    اداکار نے مزید کہا کہ اس ناکامی کے بعد سمجھ آگیا، صرف اس لیے شادی کرنا کہ معاشرہ چاہتا ہے، میرے اصولوں کے خلاف ہے۔

    توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچھے مڑ کر دیکھوں تو خوشی ہوئی کہ میں نے وہ فیصلہ نہیں کیا جو شاید بعد میں بوجھ بن جاتا۔

    مشتقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں شادی کے بغیر اپنی اس زندگی سے مطمئن ہوں لیکن مستقبل کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔

    ان کے بقول، آج بھی رشتوں کی باتیں ہوتی ہیں لیکن فیصلہ وہی ہوگا جس کی گواہی دل دے گا۔

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار، اہلیہ سے فاصلے بڑھنے لگے

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 11:05 pm

    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے‫اقرأ المزيد

    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔

    صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات  اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔

    رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں، اُسے حالات سنبھالنے کا بھی اچھے سے اندازہ ہے

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا راز بتا دیا

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 11:03 pm

    مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔ شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی نفسیات کو پڑھ کر ان پر کنٹرول حاصل کر لیتی ہیں۔ ندا یاسر نے نشاندہی کی کہ آپ نے ضرور ایسے جوڑوں کو دیکھا ہو‫اقرأ المزيد

    مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔

    شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کی نفسیات کو پڑھ کر ان پر کنٹرول حاصل کر لیتی ہیں۔

    ندا یاسر نے نشاندہی کی کہ آپ نے ضرور ایسے جوڑوں کو دیکھا ہوگا جن کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ خاوند مکمل طور پر بیوی کے کنٹرول میں ہے۔

    انھوں مزید کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ خاتون اپنے شوہر کی نفسیات کو سمجھ چکی ہوتی ہے۔

    ندا یاسر نے بتایا کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک خاتون ہیں جنھوں نے اپنے شوہر کی سوچ اور مزاج کو اس حد تک سمجھ لیا کہ اب اُن کا شوہر اُن کے بے ذائقہ کھانوں کو بھی پسند کرتا ہے۔

    میزبان ندا یاسر نے مزید بتایا کہ ہم بھی کئی بار اُن خاتون کے ہاتھوں کا کھانا کھا چکے ہیں جو ہمیں بالکل پسند نہیں آیا مگر ان کے شوہر مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔

    ندا یاسر نے مشورہ دیا کہ اگر خواتین چاہیں تو وہ اپنے شوہر کے مزاج اور عادات کو سمجھ کر نہ صرف تعلق کو بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ ایک مضبوط ازدواجی رشتہ بھی قائم کر سکتی ہیں

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 11:01 pm

    کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک‫اقرأ المزيد

    کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک لگژری ریسٹورنٹ Le Violon میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات نے گلوکارہ کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے کہا کہ یہ “اتفاقیہ” ملاقات تھی جب کہ کسی نے تکا لگایا کہ دونوں کی قربتیں رومانوی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں پرجوش گفتگو کرتے اور قہقہے لگا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کے اندازے، افواہیں اور خواہش اپنی جگہ لیکن تاحال گلوکارہ کیٹی اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

    دونوں کے ترجمانوں نے بھی اس خوشگوار ملاقات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے افواہیں مزید زور پکڑتی جارہی ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگیوں کے الگ الگ مگر جذباتی باب بند کر چکے ہیں۔

    کیٹی پیری نے رواں سال جون میں اورلینڈو بلوم سے اپنی منگنی ختم کی ہے جس سے ان کی بیٹی بھی ہے۔

    اسی طرح جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ رفاقت کو خیرباد کہا ہے۔ اُن کے تین بچے ہیں

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

’سچ بتائیں، کہانی بہت مزے کی ہے،‘جمشید دستی نااہلی کیس: این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 10:58 pm

    لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کو‫اقرأ المزيد

    لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔

    دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالی نیلم نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے۔

    وکیل جمشید دستی نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ تاخیر سے دستخط کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پوری درخواست اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب کچھ پڑھ لیا ہے۔

    وکیل اشتیاق چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس آیا جس پر نوٹس ہوا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی عدالتی ڈکلیریشن کے کسی کو خود سے نااہل نہیں کرسکتا۔

    وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے بغیر کسی عدالتی ڈکلیریشن کے درخواست گزار کو نااہل کیا۔

    سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، جمشید دستی

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی نے کہا کہ  مجھے اللہ تعالی نے عزت دی ہے، سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، حالات ہمارے لیے بڑے سخت ہیں، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدالتوں پہ پوری امید ہے کہ وہ انصاف کریں گے، اج بھی عدالتوں نے ہمیں انصاف دیا ہے، میں پانچ دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، میرے خلاف جو دعوی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں، سپیکر کو چاہیے تھا مجھے بلاتے اور سنتے، مجھے نہ تو بلایا گیا اور نہ ہی سنا گیا، میرے خلاف صرف سوشل میڈیا پہ جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی وائرل خبر، حقیقت کیا ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 1:31 pm

    سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گ‫اقرأ المزيد

    سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

    حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘

    یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار دیا۔

     

    ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کبھی اچھی بات بھی کر لیا کرو‘‘، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’یہ کس قدر غلیظ بات ہے‘‘۔ کئی مداحوں نے سلمان خان کی حمایت کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کر دیا

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 1:27 pm

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جان ہاسٹنگ نے کرکٹ کی تاریخ کا انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز اور آسٹریلیا چیمپئنز کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 میچ میں 39 سالہ جان ہاسٹنگ اوور میں 18 گیندیں پھینکنے کے باوجود اوور مکمل نہ کروا سکے۔ آسٹریلیا ک‫اقرأ المزيد


    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جان ہاسٹنگ نے کرکٹ کی تاریخ کا انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    لیسٹر میں پاکستان چیمپئنز اور آسٹریلیا چیمپئنز کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 میچ میں 39 سالہ جان ہاسٹنگ اوور میں 18 گیندیں پھینکنے کے باوجود اوور مکمل نہ کروا سکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 38 ایک روزہ انٹرنیشنل کھلنے والے فاسٹ بولر نے اننگز کے آٹھویں اوور میں 12 وائڈ اور ایک نو بال پھینکیں اور پھر بھی اوور کو مکمل نہ کر سکے

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

بھارت کا کھیلنے سے انکار، پاکستان لیجنڈز کے اونر کا بیان سامنے آگیا

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 1:25 pm

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان لیجنڈز کے اونر کامل خان کا بیان سامنے آگیا۔   کامل خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے ہمیں واک اوور دے دیا۔ڈبلیو سی ایل کا موقف تھا کہ جو ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلے گی اس پر دوسری ٹیم کو واک‫اقرأ المزيد

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان لیجنڈز کے اونر کامل خان کا بیان سامنے آگیا۔

     

    کامل خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے ہمیں واک اوور دے دیا۔ڈبلیو سی ایل کا موقف تھا کہ جو ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلے گی اس پر دوسری ٹیم کو واک اوور دیا جائے گا۔ہمیں ڈبلیو سی ایل نے واک اوور دے دیا ہے اور ہم فائنل میں پہنچ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ بغیر سیمی فائنل کھیلے فائنل میں پہنچنے پر فرق نہیں پڑتا۔جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں سیمی فائنل کا رزلٹ بھی ایسے ہی ہونا تھا۔ہماری ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار تھی۔فرق نہیں پڑتا کہ اپوزیشن کون ہے

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • إجابتين
إجابة
  • 0
Ali1234الباحث

آئی ٹی آر فائل کرنے کے 4 گھنٹے کے اندر ریفنڈ ،آخرکیسے اتنی جلدی ہوگیاپورا پروسیس؟

  • 0
  1. Ali1234 الباحث
    ‫أضاف ‫‫إجابة يوم يوليو 30, 2025 في 1:19 pm

    آئی ٹی آر فائل کرنے کے 4 گھنٹے کے اندر ریفنڈ ،آخرکیسے اتنی جلدی ہوگیاپورا پروسیس؟ انکم ٹیکس ری فنڈ کا عمل اب پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو گیا ہے۔ پہلے ریفنڈ ہونے میں 90 دن سے زیادہ کا وقت لگتا تھا لیکن اب کچھ لوگوں کو یہ صرف چند گھنٹوں میں مل رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ٹی آر فائل کرنے کی آخری تاریخ‫اقرأ المزيد

    آئی ٹی آر فائل کرنے کے 4 گھنٹے کے اندر ریفنڈ ،آخرکیسے اتنی جلدی ہوگیاپورا پروسیس؟

    انکم ٹیکس ری فنڈ کا عمل اب پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو گیا ہے۔ پہلے ریفنڈ ہونے میں 90 دن سے زیادہ کا وقت لگتا تھا لیکن اب کچھ لوگوں کو یہ صرف چند گھنٹوں میں مل رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ٹی آر فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی ہے۔
    اس سال یعنی سال 2025-26 میں، بہت سے ٹیکس دہندگان نے اطلاع دی کہ انہیں انکم ٹیکس ریٹرن (ITR) آن لائن داخل کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی مل گئی۔

    ریٹرن فائل کرنے کے بعد ہی ملی رقم
    فائنانشیل ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، نوئیڈا کے ایک میڈیا پروفیشنل ارون پرکاش نے کہا کہ اس نے شام 5:03 بجے ITR-1 فارم کے ذریعے اپنا ریٹرن فائل کیا اور اسی دن رات 9:02 بجے تک رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی۔ انھوں نے تصدیق کے لیے بینک کو فون کیا

    ‫قراءة أقل
    • 0
    • شارك
      شارك
      • شارك علىفيسبوك
      • شارك على تويتر
      • شارك على لينكد إن
      • شارك على واتس آب
  • ‫1 إجابة
إجابة

القائمة الجانبية

أكتشاف

  • Nuq4 المحل
  • تصبح عضوا

الفوتر

احصل على إجابات على جميع الأسئلة الخاصة بك ، كبيرة أو صغيرة ، Nuq4.com. لدينا قاعدة بيانات في تزايد مستمر ، بحيث يمكنك دائما العثور على المعلومات التي تحتاج إليها.

Download Android App

© حقوق الطبع والنشر عام 2024 ، Nuq4.com

القانونية

الشروط والأحكام
سياسة الخصوصية
سياسة الكوكيز
سياسة DMCA
قواعد الدفع
سياسة رد
Nuq4 الهبة الشروط والأحكام

الاتصال

الاتصال بنا
Chat on Telegram
arالعربية
en_USEnglish arالعربية
نحن نستخدم ملفات تعريف الارتباط لضمان أن نقدم لكم أفضل تجربة على موقعنا على الانترنت. إذا كان يمكنك الاستمرار في استخدام هذا الموقع سوف نفترض أن كنت سعيدا مع ذلك.طيبسياسة الكوكيز