آسٹریلیا کی تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح، ٹم ڈیوڈ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے
Ali1234Researcher
آسٹریلیا کی تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح، ٹم ڈیوڈ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ٹم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے، آسٹریلیا نے ہدف 16.1 اوورزRead more
آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے، آسٹریلیا نے ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ٹم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ میچل اوون 16 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
ٹم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
ٹم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ توڑا۔ اسی میچ میں ٹم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے جوش انگلس کا 43 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ بھی توڑا۔
کیرئیر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے ٹم ڈیوڈ میچ کے بیترین کھلاڑی قرار پائے۔
آسٹریلیا نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کب برتری حاصل کر لی ہے۔