ائیر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کے تابوت میں کسی اور کی لاش: ’کیا معلوم اس میں اور کتنے لوگوں کی باقیات ہیں؟‘
Ali1234Researcher
ائیر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کے تابوت میں کسی اور کی لاش: ’کیا معلوم اس میں اور کتنے لوگوں کی باقیات ہیں؟‘
Share
،تصویر کا کیپشنایئر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والی شوبھانا پٹیل کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انڈیا سے جس تابوت میں ان کی والدہ کی میت بھیجی گئی ہے، اس میں کسی دوسرے شخص کی باقیات بھی ہیں۔ 12 جون کو اشوک اور شوبھانا پٹیل برطانیہ میں اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں سے ملنے کے لیے آحمد آباد سے ایئر انڈیا کی پرواز 1Read more
،تصویر کا کیپشنایئر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والی شوبھانا پٹیل کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انڈیا سے جس تابوت میں ان کی والدہ کی میت بھیجی گئی ہے، اس میں کسی دوسرے شخص کی باقیات بھی ہیں۔
12 جون کو اشوک اور شوبھانا پٹیل برطانیہ میں اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں سے ملنے کے لیے آحمد آباد سے ایئر انڈیا کی پرواز 171 میں سوار ہوئے۔
تاہم جہاز ٹیک آف کے بعد بمشکل 40 سیکنڈ تک فضا میں رہنے کے بعد ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گنجان آباد علاقے میں گِر کر تباہ ہو گیا۔ اسے انڈیا کی ہوابازی کی تاریخ کے سب سے پراسرار حادثات میں سے ایک میں شمار کیا جا رہا ہے
اس حادثے میں اشوک اور شوبھانا پٹیل سمیت طیارے پر سوار 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک مارے گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
اس حادثے کے بعد جن افراد کی میتیں سب سے پہلے برطانیہ واپس لائی گئیں اس میں اشوک اور شوبھانا کی لاشیں بھی شامل ہیں تاہم، اب ان کے بیٹے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انڈیا سے جس تابوت میں ان کی والدہ کی میت بھیجی گئی ہے، اس میں کسی دوسرے شخص کی باقیات بھی ہیں