اس تصویر میں بلی سیڑھیوں پر اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
یہ وہ تصویر ہے / فوٹو بشکریہ 9Gag لگ بھگ 10 سال پہلے یہ تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی اور لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیا۔ بس آپ کو یہ دیکھ کر بتانا ہے کہ تصویر میں بلی سیڑھیوں پر چڑھ رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے۔ جی ہاں واقعی بہت سادہ سا سوال ہے مگر تصویر ایسی ہے کہ اسے دیکھ کر سمجھ نہیں آتا کہ بلی اوپر جاRead more
لگ بھگ 10 سال پہلے یہ تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی اور لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیا۔
بس آپ کو یہ دیکھ کر بتانا ہے کہ تصویر میں بلی سیڑھیوں پر چڑھ رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے۔
جی ہاں واقعی بہت سادہ سا سوال ہے مگر تصویر ایسی ہے کہ اسے دیکھ کر سمجھ نہیں آتا کہ بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے۔
کچھ افراد کو یہ نیچے جاتی ہوئے نظر آتی ہے تو کچھ کا اصرار ہوتا ہے کہ یہ اوپر جا رہی ہے۔
اس کا درست جواب کیا ہے یہ تو معلوم نہیں یا یوں کہہ لیں کہ اسی کو معلوم ہوگا جس نے اس تصویر کو کھینچا مگر جواب بتانا پسند نہیں کیا۔
ویسے اس کا درست جواب جو بھی ہو مگر اس کے حوالے سے ایک دلچسپ تحقیق کے نتائج آپ ضرور جان سکتے ہیں۔
کچھ عرصے قبل دی مائنڈ جرنل میں اس تصویر کو شائع کرکے کہا گیا تھا کہ اگر آپ کو اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بلی اوپر جا رہی ہے تو آپ زندگی میں ہمیشہ پرامید رہنے والے فرد ہیں یا سیدھے سادے الفاظ میں مثبت سوچ کے مالک ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ نیچے اتر رہی ہے تو پھر آپ مایوس یا منفی سوچ رکھنے والے فرد ہیں۔
البتہ جریدے میں شائع مضمون میں اس حوالے سے کوئی سائنسی وضاحت نہیں کی گئی تو آپ بے فکر ہوکر کہہ سکتے ہیں کہ بلی سیڑھیاں اتر رہی ہے اوپر نہیں جا رہی
See less