اعظم خان کی جسمانی تبدیلی کی وائرل تصویر پر حقیقت سامنے آگئی
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین داد دیتے اور حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، لیکن کئی لوگ اس دعوے پر شکوک کا شکار بھی نظر آئے۔ تاہم، خود اعظم خان نے اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرامRead more
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین داد دیتے اور حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، لیکن کئی لوگ اس دعوے پر شکوک کا شکار بھی نظر آئے۔
تاہم، خود اعظم خان نے اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020ء کی ہے‘۔
صحت کے ماہرین کے مطابق 69 کلو وزن صرف 8 ہفتوں میں کم کرنا نہ صرف جسمانی طور پر غیر حقیقی ہے بلکہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی فٹنس بہتر بنانے کے سفر پر گامزن رہے ہیں۔ 2021ء میں رپورٹس کے مطابق وہ پہلے ہی 30 کلو وزن کم کر چکے تھے تاکہ قومی ٹیم کے معیار پر پورا اتر سکیں۔
ایک انٹرویو میں وہ کہہ چکے ہیں، ’میں اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتا، مگر میری پوری توجہ فٹنس قائم رکھنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر ہے‘۔
See less)سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
)سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا