انڈیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان سیکس جُرم کیوں؟ ایک وکیل کا سپریم کورٹ میں سوال
Ali1234Researcher
انڈیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان سیکس جُرم کیوں؟ ایک وکیل کا سپریم کورٹ میں سوال
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
منٹ قبل جولائی کے آخری ہفتے میں انڈین خاتون وکیل اندرا جیسنگ نے سپریم کورٹ میں جنسی تعلق قائم کرنے کی قانونی عمر، جو کہ فی الحال 18 برس ہے، کے خلاف ایک پٹیشن فائل کی جس کے بعد نوعمری میں رضامندی سے سیکس کو جرم قرار دینے کے معاملے پر بحث نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے۔ یاد رہے کہ انڈیا میں رائج قانون کے مطRead more
جولائی کے آخری ہفتے میں انڈین خاتون وکیل اندرا جیسنگ نے سپریم کورٹ میں جنسی تعلق قائم کرنے کی قانونی عمر، جو کہ فی الحال 18 برس ہے، کے خلاف ایک پٹیشن فائل کی جس کے بعد نوعمری میں رضامندی سے سیکس کو جرم قرار دینے کے معاملے پر بحث نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا میں رائج قانون کے مطابق اگر آپ 18 سال سے کم عمر میں سیکس کرتے ہیں، چاہے وہ باہمی رضا مندی سے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، تو یہ عمل غیرقانونی اور قابل گرفت جرم ہے۔
اندرا جیسنگ نے اپنی درخواست میں یہ استدلال کیا ہے کہ کم عمری میں رضامندی سے جنسی تعلق قائم کرنا نہ تو استحصال پر مبنی ہے اور نہ ہی یہ ابیوز کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نوعمری میں رضا مندی سے سیکس کے معاملے کو قابل گرفت جرم کے زمرے سے نکالا جائے۔ انھوں نے اس ضمن میں عمر کی حد 16 سال کرنے کی استدعا کی ہے۔
انھوں نے عدالت کے سامنے تحریری طور پر اپنا یہ مؤقف رکھا ہے کہ ’عمر کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا مقصد ابیوز یا بدسلوکی کو روکنا تھا، نہ کہ رضامندی اور مناسب عمر میں سیکس کو۔‘
لیکن انڈیا کی وفاقی حکومت نے اس پٹیشن کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ قانون میں اس طرح کی چھوٹ متعارف کروانے سے بچوں (انڈین قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے تمام افراد) کی حفاظت اور تحفظ خطرے میں پڑ جائے گا اور اُن سے بدسلوکی اور استحصال کا راستہ کُھل جائے گا
انڈیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں
انڈیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں