اگرگاڑی پانی میں ڈوب رہی ہو تو جان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں جن میں گاڑیاں پانی کے بہاؤ کی زد میں آسکتی ہیں، ان حالات میں فوری ردعمل دینا آپ کی جان بچا سکتا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے جانب سے جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق ان حالات میں لوگوں کی جانب سے عام طور پر جو غلطی کی جاتیRead more
دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں جن میں گاڑیاں پانی کے بہاؤ کی زد میں آسکتی ہیں، ان حالات میں فوری ردعمل دینا آپ کی جان بچا سکتا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے جانب سے جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق ان حالات میں لوگوں کی جانب سے عام طور پر جو غلطی کی جاتی ہے وہ دروازہ کھولنے کی کوشش ہوتی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔.
گاڑی کے باہر پانی کا دباؤ بہت شدید ہوتا ہے جس سے دروازہ کھولنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، اگر دروازہ کھل بھی جائے تو باہر سے زیادہ پانی اندر آئے گا جس سے گاڑی تیزی سے ڈوبنے لگے گی۔
اس کے بجائے گاڑی میں موجود شخص کو چاہیے کہ فوراً ہی اپنی طرف کا شیشہ نیچے کرے اور گاڑی سے باہر نکلے، اگر شیشہ نیچے نہ ہورہا ہو تو سیٹ کی پشت پر لگا ہیڈ ریسٹ نکالے اور اس کی دھاتی نوک استعمال کرتے ہوئے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر باہر نکلے۔
گاڑی کا اگلا حصہ انجن کے باعث زیادہ وزنی ہوتا ہے اور اسی لیے پہلے ڈوبتا ہے جبکہ پچھلا حصہ کچھ دیر تک پانی کی سطح پر تیرتا رہتا ہے۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکلنا ہوتا ہے۔
ان حالات میں چند لمحے اور درست فیصلہ آپ کی جان بچا سکتے ہیں
See less