دلجیت کی کانسرٹ میں ہانیہ عامر سے ملاقات: ’سپر سٹار آئی ہو اور وہ نیچے کھڑی رہے ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘
Ali1234Researcher
دلجیت کی کانسرٹ میں ہانیہ عامر سے ملاقات: ’سپر سٹار آئی ہو اور وہ نیچے کھڑی رہے ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘
Share
انڈیا کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جیسے ہی یہ جملہ ادا کیا گیا تو لندن میں ہونے والے ان کے کانسرٹ میں موجود شائقین کی جانب سے خوب شور مچایا گیا۔ دلجیت جنھیں ’سپرسٹار‘ کہہ رہے تھے وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر تھیں جو دلجیت کا کانسرٹ دیکھنے کے لیے مجمعے میں موجود تھیں اور دلجیت کے بارہاRead more
انڈیا کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جیسے ہی یہ جملہ ادا کیا گیا تو لندن میں ہونے والے ان کے کانسرٹ میں موجود شائقین کی جانب سے خوب شور مچایا گیا۔
دلجیت جنھیں ’سپرسٹار‘ کہہ رہے تھے وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر تھیں جو دلجیت کا کانسرٹ دیکھنے کے لیے مجمعے میں موجود تھیں اور دلجیت کے بارہا اسرار پر وہ سٹیج پر چلی گئیں۔
اس دوران دلجیت نے گانا ’تیرا نی میں لوّر‘ گانا شروع کیا اور ہانیہ عامر اس دوران سٹیج پر کھڑی تالیاں بجاتی رہیں۔
دلجیت نے گانا مکمل کرنے کے بعد ہانیہ کو مائیک تھمایا تو انھوں نے شائقین اور دلجیت کا شکریہ ادا کیا۔ دلجیت ہانیہ کو جاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا کام دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔