عامرخان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ یو ٹیوب پر مختصر وقت کیلیے کیوں دکھائی جارہی ہے؟
Ali1234Researcher
عامرخان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ یو ٹیوب پر مختصر وقت کیلیے کیوں دکھائی جارہی ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اسRead more
عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔
عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ ان کی پروڈکشن کی تمام فلمیں، جن میں دنگل، لگان، جانے تو یا جانے نہ اور تارے زمین پر، اسی چینل پر پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، ان کا مقبول ٹی وی شو ستیہ میو جیتے بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوگا۔
عامر خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ نئے فلم سازوں کو بھی اپنی فلمیں اسی ماڈل پر ریلیز کرنے کا موقع دیا جائے گا تاہم اگر ناظرین مخصوص وقت میں فلم نہ دیکھ سکیں، تو دوبارہ ادائیگی کرنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ماڈل کا مقصد صاف، بغیر اشتہارات کے مواد فراہم کرنا اور دور دراز علاقوں تک فلموں کی رسائی ممکن بنانا ہے۔
یاد رہے کہ عامر خان نے ایک دن قبل ایک خصوصی اعلان کیلئے پریس کانفرنس بلوائی تھی جس پر مداح ان کی شادی کے اعلان کی قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
See lessعامر خان کی یہ فلم چھ ہفتے قبل سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی
عامر خان کی یہ فلم چھ ہفتے قبل سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی
See less