عمران خان اور نصرت فتح علی خان: موسیقی اور کرکٹ کے ’خان‘ آپس میں کیسے دوست تھے؟
Ali1234Researcher
عمران خان اور نصرت فتح علی خان: موسیقی اور کرکٹ کے ’خان‘ آپس میں کیسے دوست تھے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
جب عمران خان نے 92 ورلڈ کپ جیتا تو نصرت فتح علی خان بھی آسٹریلیا میں تھے۔ عمران خان کے کرکٹ میچ تھے اور ہمارے قوالی کے شو۔‘ یہ کہنا ہے الیاس حسین کا جو کئی دہائیوں تک ’شہنشاہِ قوالی‘ نصرت فتح علی خان کی قوال پارٹی کا حصہ رہے اور ان کے شاگرد بھی تھے۔ پاکستان میں گذشتہ چند دنوں سے یہ بحث سوشل میڈیا جاRead more
جب عمران خان نے 92 ورلڈ کپ جیتا تو نصرت فتح علی خان بھی آسٹریلیا میں تھے۔ عمران خان کے کرکٹ میچ تھے اور ہمارے قوالی کے شو۔‘
یہ کہنا ہے الیاس حسین کا جو کئی دہائیوں تک ’شہنشاہِ قوالی‘ نصرت فتح علی خان کی قوال پارٹی کا حصہ رہے اور ان کے شاگرد بھی تھے۔
پاکستان میں گذشتہ چند دنوں سے یہ بحث سوشل میڈیا جاری ہے کہ آیا نصرت کو بین الاقوامی شہرت دلانے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی کوئی کردار رہا ہے۔
اس کا آغاز اتوار کو ہوا جب عمران خان اسلام آباد میں ایک فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ نوجوانوں کو ’اوریجنل‘ فلم سازی پر نصیحت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں نے شوکت خانم (ہسپتال) بنانا تھا تو میں نصرت فتح علی خان کو اپنے ساتھ انگلینڈ اور امریکہ کے دوروں پر لے جاتا تھا، پاکستانی کمیونٹی سے پیسے اکٹھے کرنے کے لیے۔ کیونکہ میری بڑے بڑے پاپ سٹارز سے واقفیت تھی جیسے مِک جیگر، پیٹر گیبریئل، سٹنگ۔ ان لوگوں کو میں جانتا تھا۔‘
’تو میں نے کئی بار ان کو ڈنرز پر دعوت دی جہاں نصرت فتح علی خان پرفارم کرتے تھے۔ تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سارے ہی نصرت فتح علی کے فینز بن گئے۔‘