مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟
Ali1234Researcher
مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟
Share
گھنٹے قبل انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات مارچ 2025 سے جاری تھے اور بات چیت کے چار دور مکمل بھی ہو چکے تھے لیکن پھر اچانک اس میں تعطل آ گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات میں تعطل کی وجہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والا تنازع بنا تRead more
انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات مارچ 2025 سے جاری تھے اور بات چیت کے چار دور مکمل بھی ہو چکے تھے لیکن پھر اچانک اس میں تعطل آ گیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات میں تعطل کی وجہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والا تنازع بنا تھا۔ اسی جنگ کے سبب انڈیا اور امریکہ کے تعلقات میں دراڑ پڑنا شروع ہوئی۔
انڈیا اور پاکستان کے درمیان تقریباً چار روز جاری رہنے والے تنازع جب ختم ہوا تو امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی انھوں نے کروائی ہے۔ تاہم انڈیا نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کر دی۔
انڈیا کے انکار کے باوجود صدر ٹرمپ مسلسل اپنا دعویٰ دُہراتے رہے اور پاکستان نے بھی ان کے دعوے کی متعدد مرتبہ تصدیق کی۔
امریکی صدر کے بار بار اپنا دعویٰ دُہرانے کے سبب وزیرِ اعظم مودی کی حکومت کو ملک کے اندر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی.
مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی.