مالدیپ میں تعینات انڈین فوجیوں کی اتوار سے مرحلہ وار واپسی کا آغاز: کیا یہ مالدیپ میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کا اظہار ہے؟
Ali1234Researcher
مالدیپ میں تعینات انڈین فوجیوں کی اتوار سے مرحلہ وار واپسی کا آغاز: کیا یہ مالدیپ میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کا اظہار ہے؟
Share
،تصویر کا ذریعہReuters مضمون کی تفصیل مصنف,انبراسن ایتھیراجان عہدہ,بی بی سی نیوز 8 مار چ 2024 مالدیپ کے چین سے قربت بڑھانے کے بعد انڈیا اتوار کے روز مالدیپ میں تعینات اپنے فوجی اہلکاروں کو واپس بلا رہا ہے۔ مالدیپ میں انڈیا کے تقریباً 80 فوجی اہلکار تعینات ہیں جن کا اب مرحلہ وار انخلا ہو گا۔ انڈین فوRead more
،تصویر کا ذریعہReuters
مضمون کی تفصیل
مالدیپ کے چین سے قربت بڑھانے کے بعد انڈیا اتوار کے روز مالدیپ میں تعینات اپنے فوجی اہلکاروں کو واپس بلا رہا ہے۔
مالدیپ میں انڈیا کے تقریباً 80 فوجی اہلکار تعینات ہیں جن کا اب مرحلہ وار انخلا ہو گا۔ انڈین فوجیوں کو چین نواز سمجھے جانے والے مالدیپ کے نئے صدر محمد معیزو کی طرف سے اس ضمن میں دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق واپس بلایا جا رہا ہے۔
انڈیا نے کہا ہے کہ اس کے فوجی اہلکار مالدیپ میں دو امدادی اور جاسوس ہیلی کاپٹروں اور ایک چھوٹے طیارے کی دیکھ بھال اور انھیں چلانے کے لیے تعینات ہیں، یہ ہیلی کاپٹر اور طیارہ انڈیا نے برسوں پہلے مالدیپ کو عطیہ کیے تھے۔
گذشتہ برس نومبر میں مالدیپ کے صدر منتخب ہونے والے محمد معیزو نے انڈین فوجیوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا وعدہ اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا تھا۔ انڈیا طویل عرصے سے مالدیپ پر اپنا اثر و رسوخ قائم کیے ہوئے ہے اور اس ملک کے سٹریٹجک محل وقوع کے باعث انڈیا کے لیے یہاں سے بحر ہند کے ایک اہم حصے کی نگرانی ممکن ہوتی ہے