مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
مرغی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے چیئرمین سلمان منیر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ کہ چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اس کاروبار میں لاگت کا بڑھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاگت بہت بڑھ گئی ہے اور ایسی صورت میں ممکن نہیں کہ سستی مرغی بیچی جائے۔ انھوں نے بRead more
مرغی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے چیئرمین سلمان منیر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ کہ چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اس کاروبار میں لاگت کا بڑھنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لاگت بہت بڑھ گئی ہے اور ایسی صورت میں ممکن نہیں کہ سستی مرغی بیچی جائے۔
انھوں نے بتایا کہ مرغی فیڈ کی پچاس کلو بوری جو کچھ عرصہ قبل 1500 سے 1800روپے تک دستیاب تھی اب اس کی قیمت چار ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح دیگر لاگتی اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ ڈیزل، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں جس کا مجموعی اثر چکن کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نمودار ہو رہا ہے۔
چکن کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں سلمان منیر نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عید سے پہلے اور عید کے دنوں میں طلب تو بڑھ گئی تاہم سپلائی معمول کے مطابق ہی تھی
انھوں نے بتایا کہ پیداوار میں اضافہ نہیں ہوا کیونکہ بہت سارے فارم بند ہوئے ہیں جس کہ وجہ یہ تھی کہ یہ فارم بڑھتی ہوئی لاگت کو برداشت کرنے سے قاصر تھے۔