میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنیوالا طالبعلم ایک دن کیلئے اعزازی ڈی سی ننکانہ بن گیا
Ali1234Researcher
میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنیوالا طالبعلم ایک دن کیلئے اعزازی ڈی سی ننکانہ بن گیا
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
فیضان رضا کو ڈی سی کی کرسی پر بٹھاکر بریفنگ دی گئی، فیضان رضا نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور فائلوں پر دستخط کیے،فوٹو: ایکس لاہور بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا شاہ کوٹ کے سبزی فروش کے فرزند فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈی سی ننکانہ صاحب بنا دیاگیا۔ اعزازی ڈی سی ننکاRead more
لاہور بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا شاہ کوٹ کے سبزی فروش کے فرزند فیضان رضا کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈی سی ننکانہ صاحب بنا دیاگیا۔
اعزازی ڈی سی ننکانہ صاحب فیضان رضا کے اعزاز میں تنگ گلیوں میں صفائی ستھرائی کے بعد قالین بچھا دیےگئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پروٹوکول کی گاڑیاں پہنچیں تو مقامی لوگ دنگ رہ گئے۔
مکمل پروٹوکول دیتے ہوئے ایک پولیس والے نے آگے بڑھ کرگاڑی کا دروازہ کھولا اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثنا شرافت اور دیگر افسران نے اعزازی ڈپٹی کمشنر کو سرکاری گاڑی میں بٹھایا اور وہ پروٹوکول والی گاڑیوں کے جھرمٹ میں ڈی سی آفس پہنچے.
یضان رضا کو ڈی سی کی کرسی پر بٹھاکر بریفنگ دی گئی، فیضان رضا نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور فائلوں پر دستخط کیے۔
اعزازی ڈپٹی کمشنر نے ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی اور اپنے اسکول کا دورہ بھی کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فیضان رضا نے اس اعزاز کو اپنے والدین کے نام کر دیا۔
شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس طرح حوصلہ افزائی سے ہر طالب علم میں آگے بڑھنے کی جستجو بڑھےگی
See less