نائٹ ڈیوٹی کے صحت پر پڑنے والے سنگین اثرات،
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
مسلسل رات کی شفٹ (Night Duty) کرنے والے افراد میں سنگین صحت کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یہ معمول صحت کیلئے کئی پہلوؤں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مسلسل نائٹ ڈیوٹی سے ڈپریشن اور اینگزائٹی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نیند کا دورانیہ خراب ہونے سے یادداشRead more
مسلسل رات کی شفٹ (Night Duty) کرنے والے افراد میں سنگین صحت کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یہ معمول صحت کیلئے کئی پہلوؤں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مسلسل نائٹ ڈیوٹی سے ڈپریشن اور اینگزائٹی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نیند کا دورانیہ خراب ہونے سے یادداشت، توجہ اور فیصلہ سازی متاثر ہوتی ہے۔
اسی طرح رات بھر جاگنے سے انسولین، میلاٹونن اور کورٹیسول جیسے اہم ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے۔ اس سے ذیابیطس، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی پایا کہ جسم کا قدرتی نظام خراب ہونے سے ہاضمہ، قوتِ مدافعت اور بلڈ سرکولیشن متاثر ہوتی ہے۔ طویل عرصے تک رات کی شفٹ کرنے والوں میں قوت مدافعت بھی کمزور ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق رات کی ڈیوٹی کرنے والوں میں دل کے دورے اور اسٹروک کے امکانات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔ بہت سے افراد کو دن میں بھرپور نیند نہیں آتی جس کی وجہ سے مزاج کی چڑچڑاہٹ، تھکن اور کارکردگی میں کمی رہتی ہے۔ ایسے افراد کیلئے ضروری ہے کہ دن میں گہری اور خاموش ماحول میں نیند پوری کریں۔
نائٹ ڈیوٹی کرنے والے افراد کیفین اور بہت زیادہ شکر سے گریز کریں۔ ڈیوٹی شیڈول میں اگر ممکن ہو تو روٹیشن رکھیں اور خوراک میں سبزیاں، پھل، دَلیں اور پانی کا استعمال بڑھائیں۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً طبی معائنہ کراتے رہیں۔
See lessرات کی ڈیوٹی کرنے والوں میں دل کے دورے اور اسٹروک کے امکانات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں
رات کی ڈیوٹی کرنے والوں میں دل کے دورے اور اسٹروک کے امکانات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں
See less