ناسا نے کہکشاؤں کی نئی تصاویر جاری کردیں
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
(تصویر: ناسا) ناسا نے خلا میں موجود چندرا ایکس-رے آبزرویٹری کی بھیجی گئی خوبصورت کہکشاؤں کی تصاویر جاری کردیں۔ امریکی خلائی ادارے اور ہاورڈ-اسمتھسونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کی جانب سے جاری کردہ نو تصاویر دور دراز موجود کہکشاؤں اور ستارہ ساز خطوں کی ہیں۔ ان تصاویر کے لیے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اRead more
ناسا نے خلا میں موجود چندرا ایکس-رے آبزرویٹری کی بھیجی گئی خوبصورت کہکشاؤں کی تصاویر جاری کردیں۔
امریکی خلائی ادارے اور ہاورڈ-اسمتھسونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کی جانب سے جاری کردہ نو تصاویر دور دراز موجود کہکشاؤں اور ستارہ ساز خطوں کی ہیں۔
ان تصاویر کے لیے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اور ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ جیسی خلا میں موجود دیگر دور بینوں سے حاصل شدہ ڈیٹا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پیش کی گئی اس تصویر میں اوپر سے نیچے اور بائی سے دائیں کی جانب اجرام کے نام درج ذیل ہیں:
N79: ستارہ ساز خطہ جو 1 لاکھ 60 ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
NGC 2146: خم دار کہکشاں جو 4 کروڑ 40 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
IC 348: ملکی وے کہکشاں میں ستارہ ساز خطہ۔
M83: سدرن پِن وہیل کہکشاں۔
M82: اُرسا میجر میں موجود سِگار کہکشاں۔ یہ کہکشاں دیگر کہکشاؤں کے مقابلے میں 100 گُنا زیادہ رفتار سے ستارے بنا رہی ہے۔
NGC 1068: سیٹس میں موجود اسکوئیڈ کہکشاں۔
NGC 346: ستارہ ساز خطہ جہاں کچھ کم عمر ستارے موجود ہیں جن کی عمر 20 لاکھ برس سے کم ہے۔
IC 1623: دو کہکشاؤں کا جوڑا جن کے درمیان تصادم ہو رہا ہے۔
Westerlund 1: یہ ہماری کہکشاں کا سب سے کم عمر ستاروں کا جھرمٹ ہے جو صرف 12 ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
See less