ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی اب پاکستان چیمپئنز اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھاررت چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اسٹورٹ بنی نے شاندار نصف سنچریRead more
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی اب پاکستان چیمپئنز اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھاررت چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اسٹورٹ بنی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 17 رنز کے دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔
دفای چیمپئنز کو 14.1 اوورز میں 145 رنز کا ہدف حاصل کرنا اور انگلینڈ چیمپئنز کو نیٹ رن ریٹ میں پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔
بھارت نے مطلوبہ رن ریٹ میں کامیابی حاصل کی اور اب پاکستان کے ساتھ بھارت چیمپئنز کا سیمی فائنل ہوگا۔
اسٹورٹ بنی نے 21 گیندوں پر 50 رنز بنائے، ان کی اننگز میں تین چوکے اور چار چھکوں شامل تھے۔ سریش رائنا 7 رنز بناسکے۔ یوراج سنگھ نے 21 رنز بنائے، شیکھر دھون 18 گیندوں پر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے براوو اور ڈوین اسمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شیلڈں کوٹریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کیرون پولارڈ کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 144 رنز بنائے تھے، ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 43 رنز پر گر گئی تھیں۔
پولارڈ نے 43 گیندوں پر تین چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 74 رنز بنائے۔
بھارت چیمپئنز کی جانب سے پیوش چاؤلہ نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بنی اور ورون آرون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں
See less