’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی
Ali1234Researcher
’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی
Share
19 جولائی کو کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل میچ کا چوتھا راؤنڈ ختم ہونے میں 17 سیکنڈز باقی تھے جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند اپنے برازیلی حریف لوئس روچا کو ایک بار پھر ٹیک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک لمحے کے لیے تو ایسا لگا کہ شاRead more
19 جولائی کو کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل میچ کا چوتھا راؤنڈ ختم ہونے میں 17 سیکنڈز باقی تھے جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند اپنے برازیلی حریف لوئس روچا کو ایک بار پھر ٹیک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک لمحے کے لیے تو ایسا لگا کہ شاید لوئس اس راؤنڈ کے خاتمے تک اپنا دفاع کر پائیں اور میچ پانچویں راؤنڈ میں چلا جائے۔ لیکن شاہزیب کی جانب سے زوردار کہنی کے وار اور پھر پے در پے مکوں کے باعث ریفری کو چوتھے راونڈ کے اختتام سے محض چار سیکنڈ پہلے ہی میچ روک کر شاہزیب کی جیت کا اعلان کرنا پڑا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونے والے اس مقابلے میں فتح کے بعد شاہزیب تیسری مرتبہ کراٹے کامبیٹ کے چیمپیئن بن گئے ہیں۔ کراٹے کامبیٹ کے آٹھ میچوں میں شاہزیب اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں۔ جہاں اس فتح کے بعد شاہزیب رند خوشی کے مارے ساتویں آسمان پر دکھائی دیے وہیں انھوں نے حکومتی وعدے وفا نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا
شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے
شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے

See less