وہ انوکھا پینٹ جو گھر کو 'پسینہ پسینہ' کرکے اے سی کے بغیر ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے
Ali1234Researcher
وہ انوکھا پینٹ جو گھر کو 'پسینہ پسینہ' کرکے اے سی کے بغیر ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اس پینٹ کو گرم اور مرطوب موسم والے علاقوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے / فوٹو بشکریہ new atlas ائیر کنڈیشنر کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنا بہت جلد ممکن ہونے والا ہے۔ جی ہاں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایسا انوکھا پینٹ تیار کیا ہے جو ایسا ممکن بنائے گا۔ یہ گھروں کو ٹھنڈا رکھنے والے ایسے دیگRead more
ائیر کنڈیشنر کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنا بہت جلد ممکن ہونے والا ہے۔
جی ہاں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایسا انوکھا پینٹ تیار کیا ہے جو ایسا ممکن بنائے گا۔
یہ گھروں کو ٹھنڈا رکھنے والے ایسے دیگر پینٹس سے بالکل مختلف ہے۔
یہ نئی قسم کا پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے جبکہ دیوار کی سطح کو پانی کے بخارات بننے کے عمل کو سست کرتا ہے۔
اس طرح یہ گرم اور مرطوب موسم والے علاقوں میں بھی کام کرتا ہے۔
Nanyang ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے تیار کردہ سیمنٹ پر مبنی پینٹ میں 3 کولنگ تکنیکس کو باہم ملا دیا گیا ہے۔
ایک ریڈی ایٹیو کولنگ، دوسری evaporative کولنگ اور تیسری سولر ریفلیکشن ہے۔
اس پینٹ کی آزمائش کے لیے ماہرین نے 3 چھوٹے گھروں کو استعمال کیا۔
ایک گھر پر عام سفید پینٹ کو استعمال کیا گیا، دوسرے میں ایک کمرشل کولنگ پینٹ کو استعمال کیا گیا جو ریڈی ایٹیو کولنگ میں مدد فراہم کرتا تھا۔
تیسرے گھر میں انہوں نے اپنے تیار کردہ پینٹ کو استعمال کیا۔
اس کے بعد 2 سال تک ان گھروں کا جائزہ لیا گیا، جس دوران پہلے 2 گھروں کے پینٹ بارش اور سورج کی روشنی میں رہنے سے زرد ہوگئے جبکہ نئے پینٹ کی رنگت بدستور برقرار رہی۔
ماہرین نے بتایا کہ ان کا تیار کردہ پینٹ مسام دار اسٹرکچر میں پانی کو برقرار رکھتا ہے اور سست روی سے خارج کرتا ہے، بالکل ایسی طرح جیسے جسم پسینہ خارج کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پینٹ سورج کی 88 سے 92 فیصد سورج کی روشنی کو منعکس کر دیتا ہے، یہاں تک کہ گیلا ہونے پر بھی یہ 95 فیصد حرارت کو پلٹا دیتا ہے۔
یعنی یہ پینٹ گھر کو اس طرح ٹھنڈا کرتا ہے جس طرح ہمارا جسم خود کو پسینہ خارج کرکے ٹھنڈا کرتا ہے جبکہ سفید رنگت بھی زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔
آزمائشی مراحل کے دوران ثابت ہوا کہ جس گھر پر اس پینٹ کا استعمال کیا گیا، وہاں ائیر کنڈیشنر کے لیے بجلی کے استعمال میں 30 سے 40 فیصد تک کمی آگئی۔
محققین نے بتایا کہ ابھی دنیا بھر میں 60 فیصد عمارات میں توانائی کا استعمال ان جگہوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے
See less