ویندر جڈیجا کا محل نما گھر؛ شاہی طرزِ زندگی کی جھلک
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجا کا طرزِ زندگی محض ایک کھلاڑی کا نہیں بلکہ ایک بادشاہ کا ہے۔ گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ان کا محل نما بنگلہ صرف رہنے کی جگہ نہیں بلکہ عیش و آرام، روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ رویندر جڈیجا کا چار منزلہ گھر کسی تاریخی قلعے کاRead more
بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجا کا طرزِ زندگی محض ایک کھلاڑی کا نہیں بلکہ ایک بادشاہ کا ہے۔ گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ان کا محل نما بنگلہ صرف رہنے کی جگہ نہیں بلکہ عیش و آرام، روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
رویندر جڈیجا کا چار منزلہ گھر کسی تاریخی قلعے کا منظر پیش کرتا ہے۔ لکڑی سے بنا ہوا نقش و نگار والا داخلی دروازہ شاہانہ استقبال کی فضا پیدا کرتا ہے۔ گھر کے اندر داخل ہوتے ہی ایک ایسی دنیا ملتی ہے جو شاہی ذوق اور نفاست کا نمونہ ہے۔
اندرونی منظر: روایت اور جدت کا ملاپ
گھر کی ہر دیوار اور چھت پر نفیس کاریگری کی گئی ہے، فالس سیلنگز، گولڈن لائنز، شفاف فرش اور آرام دہ صوفے۔ سب کچھ کسی شاہی دربار کی یاد دلاتا ہے۔ ہر کمرہ ایک الگ انداز میں سجا ہوا ہے اور ہر گوشہ ایک نئی کہانی سناتا ہے۔
بالکونیاں لکڑی سے بنی ہوئی ہیں اور بڑے برقی جھاڑ فانوس اندرونِ خانہ کو پرشکوہ بناتے ہیں۔ وسیع کھڑکیاں قدرتی روشنی کو اندر آنے دیتی ہیں جو ماحول کو مزید سکون بخش بناتی ہیں۔
See lessبھارتی کرکٹر رویندر جڈیجا